پروپیگنڈا ایکسپوز ہونے پر مبشرزیدی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

صحافی مبشرزیدی کا پروپیگنڈا بے نقاب۔۔ جن اشتہارات کو حکومتی اشتہارات کہتے رہے وہ گوجرانوالہ کے مقامی تاجروں کا اشتہار نکلا۔۔۔ غلط بیانی ایکسپوز ہونے پر مبشر زیدی ٹویٹ ڈیلیٹ کرگئے

جہاں ایک طرف اپوزیشن حکومت گرانے، پنجاب حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہے وہی اپوزیشن جماعتوں کی کچھ حامی صحافی بھی حقائق سے ہٹ کر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈان کے معروف صحافی اور کالم نگار مبشر زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ کی شکل میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اخبارات میں ہفتے کے روز شائع ہونے والے اشتہارات کو پنجاب حکومت اور وزیراعظم کی جانب سے ذاتی تشہیر قرار دیا۔

یہ اشتہار ات سپرایشیا گروپ اور گوجرانوالہ کے کچھ کاروباری حضرات نے چھپوائے ہیں تھے۔ سپرایشیاء کا مالک علی اشرف مغل ہے جس نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 اور 2018 کا الیکشن لڑا تھا۔ جب سوشل میڈیا صارفین نے مبشرزیدی کی غلط بیانی ایکسپوز کی تو انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

ہفتے کے روز اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات اصل میں الیکٹرانکس کی پرائیویٹ کمپنی سوپر ایشیا، کنگز مال گجرانوالہ اور گارڈن ٹاؤن گوجرانوالہ کی انتظامیہ کی جانب سے عوام دوست منصوبوں کی فراہمی پر پنجاب حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شائع کروائے گئے تھے۔

تاہم صحافی مبشر زیدی نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مذکورہ اشتہارات کو کروپ (crop) کرتے ہوئے اشتہارات کو عوام کو گمراہ کرنے اور حکومت مخالف منفی پروپیگنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا، تاکہ عوام میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی جا سکے۔

  • These so called journalist are so shameless, first they defraud people and when their fraud is exposed they silently delete their posts and do not even apologize. These so called journalist and specially Dawn group is not against the gov. It is in fact against the state. The gov should take appropriate legal action against these fraudsters.

  • مبشر زیدی عادی دھوکا باز ہے ۔ اسی نے بزدار سے متعلق جھوتا قصہ گھڑ کر چھاپا تھا ۔ کرونا شروع ہونے سے اس کمیینے کی خوشی دیدنی تھی ۔دعوا کیا کہ متوقع معاشی نقصان سے سب سے اہم موت عمران حکومت کی ہو گی ۔۔ فطری شیطانی ذہن ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >