”تم واپس آؤ میں تمہیں دیکھتاہوں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

”تم واپس آؤتمہیں دیکھتاہوں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

عمران خان کے نوازشریف کو منہ پر ہاتھ پھیر کر پیغام "تم واپس آؤ میں تمہیں دیکھتا ہوں” کے بعد "#تم واپس آؤتمہیں دیکھتاہوں” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعظم کل کھل کر بولے، نوازشریف کو گیدڑ تک کہہ دیا۔ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقاریر پر بات نہیں کرنا چاہتا، ان میں سے ایک نانی ہوگئی لیکن میرے لیے بچی ہے، دونوں بچوں نے پیسہ کمانے کے لیے ایک گھنٹہ بھی حلال کا کام نہیں کیا، دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہیں

نوازشریف سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یک گیدڑ جو پاکستان سے بھاگا ہے، فوج پر بات کررہا تھا۔ ضیاء الحق کے جوتے پالش کرکے نوازشریف وزیراعلیٰ بنا، جنرل جیلانی کے گھر کی چھت پر سریا ڈال کر نوازشریف وزیر بنا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ جلسے میں جو زبان استعمال کی اور نواز شریف کی تقریر سن کر نیا عمران خان بن گیا ہے، اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی، اب کسی ڈاکو کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، ان کو وی آئی پی جیل میں نہیں بلکہ عام جیلوں میں عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کر نوازشریف کو پیغام دیا کہ "تم واپس آؤ میں تمہیں دیکھتا ہوں ، تمہیں عام جیل میں رکھوں گا” تو یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔

عمار اسلم، چوہدری نے لکھا ہمارے رہنما عمران خان نے نانی اور بچہ کہہ کر نیکسٹ لیول ٹرول کیا ہے۔

وسیم مغل نے پاک فوج کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے اصلی ہیرو ہے اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے. پاکستان آرمی زندہ باد۔۔

نینی ملک نے لکھا ہمارے لیڈر بھرپور ٹرول کے موڈ میں ہیں۔

ہمنہ نے لکھا وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تقریر سے مخالفین کو جواب دے دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم ہمیں وہ نتائج دیں جس کا وعدہ کیا تھا۔

توقیر نے لکھا کہ نواز شریف اور مریم نانی سمیت پی ڈی ایم کے تمام ممبران عوام کےسامنے فوج کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، لیکن کچھ سیاسی اشرافیہ اپنی ہی فوج کے خلاف ہیں

وسیم طارق نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جلسے میں شرکت کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکن کراچی پہنچ رہے ہیں۔

اسی طرح پاک فوج اور وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے بھرپور انداز میں میاں نواز شریف مریم نواز سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں۔

  • Khan sahab na karo plz, aap b dosre politicians ke terha gugglies to na karaao na.. aap ne kud chor nawaz ko bahir bheja, Ishaq dar ko to aap wapis laa nahi sake ye to phir sab choro ka sardar hai, aur jaha tak baat ussey jails mein aam priosners ke terha rakhne ke hai to janab pehle Hamza Shahbaz aur Shahbaz Sharif ko to aam prisioners ke terha rakh lein, kiu awaam ko aur khaas ker ham PTI walo se mazaq ker rahe ho,, boongiya maar k,,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >