سوشل میڈیا صارفین نے فلم50کروڑکے ٹیزر کو مشہور ویب سیریز کا چربہ قرار دے دیا

فلم "50 کروڑ” کو ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی نقالی کے الزام کا سامنا، اعجاز اسلم کا رد عمل دیتے صارفین کو مشورہ

سوشل میڈیا پر پاکستانی فلم 50 کروڑ کے ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے ٹیزر پر تنقید اور تبصروں کا طوفان برپا ہو گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم 50 کروڑ کا ٹیزر نیٹ فلیکس پر چلنے والی ہسپانوی سیریز منی ہائسٹ کا پارٹ 2 ورژن ہے۔

فلم 50 کروڑ کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے کرداروں کی ایک جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ اپنے نام کا پلے کارڈ اٹھائے پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتے نظر آرہے ہیں، صارفین نے کاسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی جھلکیوں کو دیکھتے ہی بوجھ لیا کہ یہ ہسپانوی سیریز منی ہائسٹ کی نقل ہے۔

دوسری جانب فلم 50 کروڑ کے ٹیزر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلم میں شامل اداکار اعجاز اسلم کا ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ "فلم دیکھنے کے بعد بتائیں کہ کیا کمی ہے، یہ دیکھیں کہ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے، شائقین اسے دیکھ کر مختلف محسوس کریں گے، قبل از وقت اس پروجیکٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا جائز نہیں ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CGf_piHBTrJ/?utm_source=ig_web_copy_link

پاکستانی فلم 50 کروڑ  کاسٹ میں فیصل قریشی بطور چیف، اعجاز اسلم بطور رحیم یارخان، محمود اسلم بطور دادو، صبور علی بطور ساہیوال، فریام محمود بطور چمن، نعمان حبیب بطور شیخوپورہ، ژالے سرحدی بطور میانوالی ، اسد صدیقی بطور میر پورخاص، نوید رضا بطور لالہ موسیٰ ، انوشے اشرف بطور بیلا اور عمر شہزاد بطور ڈسکہ شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >