اچکزئی اردو سے متعلق تعصب بھرے الفاظ پر سوشل میڈیا پر تنقیدکی زد میں

محمود خان اچکزئی کے اردو زبان سے متعلق تعصب بھرے الفاظ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل۔

باغ جناح میں منعقدہ پی ڈیی ایم کے جلسے میں اردو بولنے والوں کے شہر کراچی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے اردو زبان پر اردو میں ہی تنقید کردی اور کہا کہ اردو ہماری قومی زبان نہیں ہے ، ہماری قومی زبان سندھی ہے۔

محمود اچکزئی نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا اردو ’لنگوا فرينکا‘ ہے لیکن ہماری زبان نہیں ہے، اتنا ہی نہیں اچکزئی نے کہا پشتو کا احترام ہو، سندھی،بلوچی، پنجابی سب کا احترام ہو، سندھ تو یہاں کی قومی زبان ہے۔

محمود اچکزئی اپنے خطاب میں اردو زبان پر حملہ کرتے وقت یہ بھول ہی گئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اردو زبان پر تنقید کررہا ہے اور وہ بھی اردو زبان پر ہی اور اردو زبان کے خلاف ایسے شہر میں بول رہا ہے جہاں اکثریت اردو زبان ہی بولتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نےمزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کے الفاظ قائداعظم کی توہین ہے۔ قائداعظم نے ہی اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا۔ پاکستان میں نفرت اور تعصب کی سیاست کو فروغ دینے میں محمود خان اچکزئی جیسے لوگوں کا اہم کردار ہے۔

اس پر جماعت اسلامی کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم کراچی کے جلسے میں پاکستان کی قومی زبان اردو کی تضحیک اور کہایہ ہماری زبان نہیں۔ یہ شرمناک ہے، قابل مذمت ہے۔ کیا قائد پی ڈی ایم اور صدر جلسہ مولانافضل الرحمن نےاس کی تردید کی؟ اردوہماری قومی زبان بھی ہے اور قومی شناخت بھی۔

سید باسط نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی نے بلکل سہی کہا کہ اُردو اُس کی زبان نہیں ہے کیونکہ اُردو کبھی مُلک غداروں کی زبان نہیں ہوسکتی اُردو مودی کے یاروں کی زُبان نہیں ہوسکتی اُردو مُلک میں انتشار پھیلانے والوں کی زُبان نہیں ہوسکتی اُردو مُحبِ وطن پاکستانیوں کی زُبان ہے

سلیم صافی نے محمود خان اچکزئی کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کےکراچی جلسےمیں ایک مقرر کی طرف سےاردوزبان کےخلاف گفتگوقابل مذمت ہے۔پی ڈی ایم جس آئین کی بالادستی چاہتاہے،اس آئین کےآرٹیکل ۲۵۱ میں اردوکوپاکستان کاقومی زبان قراردیاگیا ہے۔ اردو اسی طرح لاکھوں پاکستانیوں کی مادری زبان ہےجسطرح ہماری پشتوہے۔یوں اردو دگنی محترم ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی اردو میں تقاریر کرکے اردو ہی کی توہین کرنا بند کرو،جس آئین کی بالادستی کی تم بات کرتے ہو اس آئین میں واضح الفاظ میں اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا ہے،تم نے اردو کی ہی نہیں آئین کی بھی توہین کی ہے

بابر پنسوتہ نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی اردو زبان کی توہین کرتا رہا ۔ کسی صحافی نے کوئی پروگرام کیا اس پر ؟؟ پھر کہتے ہیں کے لفافہ کیوں کہتے ہیں۔

  • اس حرام زادے خنزیر بچہ اچکے ناپاک اور پلید کی زبان اردو ہس ہی نہیں اسکی قومی آکے باپ دادے والی ہے یعنی کتے کا بھونکنا اسکی مادری پدری زبان ہے

  • پختونوں کے بچوں کے خون کے دو سوداگر محمود خان اچکزئی اور مولانا ڈیزل جو کہ دونوں سابقہ فاٹا علاقوں کو بھی کے پی کے میں شامل ہونے کی سب سے زیادہ مخالفت کی تھی جبکہ ان دونوں سودا گروں کا سابقہ فاٹا کے علاقوں سے کوئی تعلق نہیں ھے جبکہ فاٹا کے تمام ممبران اسمبلی سینیٹرز اور عوام نے سابقہ فاٹا کے علاقوں کو کے پی کے میں شامل ہونے کی مکمل حمایت کی تھی۔
    اُردو زبان پاکستان کی نینشل زبان ھے اور کراچی سے خیبرپختونخواہ بلوچستان سندھ کشمیر گلگت بلتستان پنجاب ھر علاقوں میں بولی سمجھی اور لکھی جاتی ھے اور پاکستان کی عوام اردو زبان سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کیسی اور زبان سے کرتے ہیں۔
    پاکستان زندہ باد اُردو زبان پائیندہ باد

  • سلیم صافی صاحب ہم آپ کے معترف ہیں مگر آپ نے کسی کا نام لئے بغیر بات کر کے قائد رحمۃاللہ کی روح کو تکلیف دی ہے.
    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام:

    میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے، پس جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔
    21 مارچ 1948 ڈھاکہ

    • اس بیغرت بیشرم انسان نے تقریر کی ہی نہیں تھی یہ گونگا اور بہرا ھے اس کو پتہ ہی نہیں ھے کہ یہ کس زبان میں تقریر کر رہا ھے

  • Ghadaron Ka ijtimah. Aik Woh Jiska walid Pakistan bananay k gunnah mein shareek na tha. Aik Ka dada quaid ko ghalian denay wala, aik Ka baap Pakistan ki asaas quaid Kay do qaumi nazarie ko na maan nay wala. Aur yeah uchakzai jissay Urdu say takleef hay


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >