شاہد آفریدی کی شادی کی 20ویں سالگرہ،اہلیہ کو سرخ گلابوں کا تحفہ

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کی شادی کی بیسویں سالگرہ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اہلیہ کو سرخ گلابوں کا تحفہ دیا اور کیک کاٹنے کی تصاویر شیئر کیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شادی کو بیس سال مکمل ہونے پر انہوں نے ٹوئٹر پر اہلیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ
الحمداللہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا جو ان کے بچوں کی بہترین ماں ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا آج بھی میرے شادی کی سالگرہ کو بھول جانے کے باوجود انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ میری اہلیہ کی خوبصورت خوبیوں میں سے ایک خوبی ہے، بہت بہت مبارک ہو۔

شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کی پانچ خوبصورت بیٹیاں ہیں، جن کے ساتھ سابق کپتان اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد بہت کم تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >