علی ظفر کے نئے آنیولے پراجیکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک

گلوکار علی ظفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی، ٹوئٹر پر افرا عالم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر جیے سندھ جیے کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔

افرا عالم نے ٹوئٹ میں بتایا کہ بہت جلد علی طفر اور عروج فاطمہ کا ایک ساتھ کام سامنے آنے والا ہے۔

گلوکارعلی ظفر نے افرا عالم کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور سوالیہ انداز کا کیپشن لکھا کہ آخر یہ ویڈیو کس نے لیک کر دی؟

عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ گانے سے انٹری دی تھی،عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا÷

عروج فاطمہ عابدہ پروین کی بھی بڑی مداح ہیں،وہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق کام کرنے والے ذیلی ادارے ’یونیسف‘ کی بھی ٹین ایج چیمیئن ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>