وزیراعظم عمران خان نے اپنی دورجوانی کی کونسی ویڈیو شئیر کی؟

کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کے جوانی میں کیا کیا شوق تھے؟

وزیراعظم عمران خان کرکٹ اور سیاست میں آنے سے پہلے سے ہی کافی مقبول رہے ہیں، اس کی وجہ ان کا وزیراعظم بننا یا پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا نہیں بلکہ ہونے کی مقبولیت کی وجہ ان کی کرشماتی شخصیت ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شاٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، شیئر کی گئی تین منٹ کی شاٹ ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک میں اپنے چاہنے والوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران خان کو حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے، سڑکوں پر چلتے پھرتے، مداحوں سے محو گفتگو، پاکستان میں شکار کرتے، عام لوگوں کی طرح ڈھابے پر بیٹھ کر کھاتے، جیپ میں دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کرتےاور شکار کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے دوسرے حصے یعنی دو منٹ کے بعد انہیں اپنے آبائی گاؤں کے پہاڑوں پر روایتی لباس اور ٹوپی پہنے بکریاں چراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا "جب دنیا جوان تھی”


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >