باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

باکسر عامر خان پاکستان کی سیاست کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ عامر خان نے مشاورت کے بعد فیصلہ کرلیا

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں شامل ہونے کی تردید کردی ہے، ٹوئٹر پیغام میں تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات کی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں پاکستان کی سیاست میں آنے کی پیشکش کو قبول نہیں کروں گا۔

عامرخان نے مزید لکھا کہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان اچھی طرح چلا رہے ہیں اور ہم سب کو ان پر بھروسہ ہے،میں عامر خان فاؤنڈیشن پر توجہ دے رہا ہوں اور فلاحی کاموں کو ترجیح دیتا رہونگا۔

باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہیں کئی لوگ پاکستان کی سیاست میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی ملک کی خدمت کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں،میں پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں اور بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا مددگار بننا پسند کروں گا، کھیل ، تعلیم ، چائلڈ لیبر پر قابو پانا اور بہت سے اقدامات کرنے ہیں، ہم سب ایک دن اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن جب تک ہم اس دنیا میں موجود ہیں تو ہم سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئیے”

واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان نے رائے طلب کی تھی کہ انہیں سیاست میں آنا چاہئے یا نہیں؟ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا، بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر، یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا، حقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "میں پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں اور بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا مددگار بننا پسند کروں گا، کھیل ، تعلیم ، چائلڈ لیبر پر قابو پانا اور بہت سے اقدامات کرنے ہیں، ہم سب ایک دن اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن جب تک ہم اس دنیا میں موجود ہیں تو ہم سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئیے”

باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ "فلپائن میں منی پاکیواؤ نے اپنے ملک کے لئے بہت عظیم کام کیے ہیں جن کو میں دیکھ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں بھی پاکستان کے لئے یہی کام کرسکتا ہوں، میں ایک دن اس پر غور کرسکتا ہوں،میں اپنے فینز سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >