نیٹ فلِکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے جا رہے ہیں،فواد چودھری

نیٹ فلِکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے جا رہے ہیں,فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلِکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے جا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم پاکستان کی پہلی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن (نیٹ فلِکس کا پاکستانی ورژن ) لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہم نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کہا ہے کہ وہ مواد سے متعلق ہدایات تیار کریں۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسے لانچ کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کم از کم ہم پاکستان کے مقبول شوز وہاں دیکھ سکیں گے۔

ایک اور صارف نے فواد چوہدری کے اس اعلان کو سراہا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نیا پاکستان کے وژن کے تحت کام کرنے والی واحد وزارت ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >