فواد چودھری اپنے اوپر بنی میم کو نظر انداز کیے بنا نہ رہ سکے

فواد چودھری اپنے اوپر بنی میم کو نظر انداز کیے بنا نہ رہ سکے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جب سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان لیا ہوا ہے تب سے ان سے منسوب آئے روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر میمز گردش کرتی رہتی ہیں، اسی طرح سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر فواد چوہدری سے منسوب میم شئیر کی جو انہیں بے حد پسند آئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر جب یہ میم دیکھی تو وہ اس پر ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل صارف کی جانب سے بنائی گئی میم پر بے ساختہ ہنس پڑے، فواد چوہدری نے صارف کے ٹوئٹ کو نظرانداز نہ کیا اور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ میم انہیں واقعی بہت پسند آئی ہے۔

 

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی میم میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو سائنس سے نظر چراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ سائنس انہیں مخاطب کر کے کہہ رہی ہے کہ مجھ سے نظریں تو ملاؤ میری آنکھوں میں تو دیکھو، لیکن فواد چوہدری سائنس کی آنکھوں میں نہیں دیکھتے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>