شہباز گل نے نواز شریف کے میزائلوں پر بیان بازی کے بعد انکی پرانی ویڈیو شئیر کر دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میاں نواز شریف پر ایک بار پھر تنقیدی حملہ کردیا،توئٹر پر سابق وزیراعظم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی جارہی تھی

تو نواز شریف فائرنگ سے ایک دم ڈر کر نیچے ہوئے، اس ویڈیو کو شہباز گل نے شیئر کیا ساتھ ہی لکھا کہ  یہ ہیں وہ صاحب جنہوں نے ٹام ہاک میزائل اور کروز میزائل اور ایٹم بمب بنائے، مجھے لگتا ہے میاں صاحب نے کسی اور ہی چیزوں کے یہ نام رکھے ہوئے ہیں۔

نواز شریف نے لندن میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’ٹام ہاک‘ میزائل بھی الحمد اللّٰہ نواز شریف نے بنوایا اور یہ میزائل ہم بلوچستان سے لے کر آئے تھے

،جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے اور میزائل گرائے تھے۔ ایک ثابت مل گیا، اس کو اٹھا کر ہم لے کر آئے اور ان کی بیک انجینیرنگ کی تھی، جس پر نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >