کیایہ مُک مُکاہے؟وزیراعظم سےاعجاز اسلم کا سوال

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے فنکار برادری بھی پریشان، اداکاراعجاز اسلم بھی مہنگائی کیخلاف بول اٹھے، اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر وزیراعظم سے نہ صرف شکوہ بلکہ سوال بھی کرڈالا، ٹوئٹرپراعجازاسلم نے وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ ٹیگ کیا۔

اداکارنے لکھا” گزشتہ ہفتے میں پھلوں کی دکان پرگیا تھا جہاں اس دوران ایکسائز والوں کا چھاپہ پڑا اور انہوں نے خریداروں سے نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کرنےکو کہا،

جس کے بعد مجھے پھل ایک تہائی قیمت پرملے،اعجازاسلم نے مزید بتایا کہ کل جب دوبارہ اسی دکان پرگیا تو سب کچھ نارمل تھا، اور پہلے والی قیمتوں پرہی پھل فروخت کیے جارہے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا ” کیا اس کا مطلب مُک مُکا ہے؟

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمخلتف مسائل کے باعث پی ٹی آئی حکومت کو مخلتف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے،

اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ،اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا کہ سرمیں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اس بات “یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے،برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟”

 

  • At least give 10 years to IK he will not only control the high prices, but he will make Pakistan, on his peak…. Can you guys specially showbiz wait for 10 years?
    Where were you they when NS was PM and prices of food product was rocket high?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >