عاطف اسلم کا محفل میلادؐ میں پڑھا گیا نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار عاطف اسلم کا محفل میلاد میں پڑھا گیا کلام سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

کچھ عرصہ قبل گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں تاجدار حرم کلام پڑھا گیا جس کو ان کے مداحوں نے اور دیگر سننے والوں نے بھی بہت پذیرائی دی۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر بھی کئی کلام پڑھے جو کہ بہت ہی مقبول ہوئے۔

اب عاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں منعقد ایک محفل میلادﷺ میں اپنا کلام تاجدار حرم پڑھا جسے حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا اور ان کی جانب سے پڑھا گیا یہ کلام دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

سیدہ اذکا نور نامی صارف نے کہا کہ عاطف کی آواز بہت پیاری ہے، اللہ تعالیٰ انہیں استقامت دے اور مسجد الحرام میں اذان دینے کی ان کی خواہش پوری کرے۔

کوثر علی خان نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی یہ نعت دل کو چھو لینے والی نعت ہے۔

طیب علی نے لکھا کہ عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا گیا کلام سن کر اپنا بچپن یاد آگیا کیوں کہ اس دور میں پاکستان ٹیلی ویژن پر جمعہ کے روز درود پاک کی یہ ویڈیو چلتی تھی۔

ایمن چوہدری نے گلوکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس آواز جیسی آواز کہاں ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گانوں کے ساتھ ساتھ مذہبی عاطف اسلم کی جانب سے پڑھے گئے مذہبی کلام بھی بہت پسند کیے جارہے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اذان بھی ریکارڈ کر کے ڈالی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>