معروف گلوکار و اداکار علی ظفر "نمل نالج سٹی” کے سفیر مقرر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان نے "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا- سماجی روابط کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گلوکار نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور سفیر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا-

علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور ساتھ لکھا کہ میرے لئے یہ سب سے اطمینان بخش بات ہے کہ ان کے والدین ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ نے اپنی زندگی کو ماہرین تعلیم کی حیثیت سے حصول علم اور علم ہی کو بانٹنے کے لئے وقف کیا اور ہمیشہ ہمیں بھی اسی بات پر زور دیا مجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔

علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ خدا نے مجھے یہ موقع فراہم کیا سفیر کی حیثیت سے اپنی نوعیت کا پہلا بنایا جانے والا نمل نالج سٹی کے لئے اپنا کردار ادا کروں بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔ گلوکار نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کچھ بھی اتفاق نہیں ہے خیالات حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر پر بھی تصاویہر شئیر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ تعلیم ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے بڑے "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد ہونے کا اعزاز جو ٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اسے معزز وزیر اعظم عمران نے تیار کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور دراز علاقوں میں رہنے والی پسماندہ آبادی کے لئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اپنا تصور کردہ نمل نالج سٹی قائم کیا ہے تاکہ دوردراز کے پسماندہ علاقوں کے بچے بھی علم سے مستفید ہوں سکیں-


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >