حفیظ کی کرائی گئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈ لی،آئی سی سی کے ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے

آئی سی سی کامحمدحفیظ کے ہاتھوں چھوٹنے والی گیند پر مزاحیہ تبصرہ،ویڈیو شیئر کر دی

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ہاتھوں سے نکلنے والی گیند پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ گیند ناسا کو چاند پر ملی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

آئی سی سی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بڑی خبر یہ ہے کہ حفیظ کی کرائی گئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈ لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ اور ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران منیر نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہی گیند ہے جس کی وجہ سے بھارت کا چندریان 2 مشن لینڈنگ سے قبل فیل ہوا تھا۔

مظہر اعوان نے لکھا کہ بالآخر آئی سی سی نے کسی اور کے لیے بھی ٹویٹ کر دیا ورنہ وہ صرف بھارتی کرکٹ کو پرموٹ کرنے میں لگا رہتا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران محمد حفیظ سے بولنگ کے دوران گیند ہاتھ سے چھوٹ گئی تھی۔ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں محدود رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل سے پہلے ہی باہر ہو گئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >