شعیب خان نے ‘حلیمہ سلطان’ کا روپ دھار لیا

مشہور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والے حلیمہ سلطان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوبہو ان کا ہی روپ دھار لیا۔

شعیب خان میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کا روپ دھارنے کے بھی ماہر ہیں، یہ ان کا مشہور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا اپنا مخصوص اندا ز ہے، انہوں نے بہت سے خواتین کے روپ دھارے مگر انہیں شہرت اس وقت ملی جب وہ ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے روپ میں سامنے آئے، اس کے بعد سے شعیب خان میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی اس خاص صلاحیت کے حوالے سے بھی پہنچانے جاتے ہیں۔

اس بار انہوں نےجس شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چنا انہیں پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی ہے اور ان کی وجہ شہرت ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل” ارطغرل غازی ” ہے جسے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا اور عوام نے اسے خوب سراہا، شعیب خان نے اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شعیب خان نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر اپنی تصاویر شیئر کیں، انہیں دیکھ کر کسی کو ایک لمحہ بھی نہیں لگتا یہ جاننے میں کہ انہوں نے کس کا روپ دھار رکھا ہے، انہو ں نے نہ صرف حلیمہ جیسا میک اپ کیا بلکہ انہیں جیسا لباس اور زیورات بھی زیب تن کیے۔

انہوں نے یہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایسرا بلجیک کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ میں حلیمہ سلطان کی متاثر کن شخصیت کو اپنے مخصوص انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، حلیمہ سلطان جو نرم مزاج، جذباتی، خوبصورت ، ہمدرد اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک خاتون ہیں۔

واضح ہوکہ شعیب خان نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی، اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سمیت بہت سی خواتین کے کرداروں کے روپ میں خود کو ڈھالا ہے، ان کی اس صلاحیت کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >