ٹویٹر نےمہاتیر محمد کا ہولوکاسٹ سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

ٹویٹر نےمہاتیر محمد کا ہولوکاسٹ سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا ہولوکاسٹ سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹویٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں فرانس میں جاری مسلم مخالف مہم سے متعلق بات کی، ان کی ٹویٹس میں سے ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے ہولوکاسٹ میں ہونے والے قتل عام سے متعلق بات کی تھی ٹویٹر کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

مہاتیر محمد نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ دوسروں کا احترام کریں، فرانس میں ٹیچر کے قتل کو میں بطور مسلمان درست نہیں کہتا، مگر صرف اظہار رائے کی آزادی کے نام پر آپ دوسروں کی توہین نہیں کرسکتے ۔

ہمارے ملک میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ آبا د ہیں، مگر یہاں ایک دوسرے کی جذباتی وابستگیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، اور حساس معاملات کو حساس انداز میں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہم اگر ایسا نہ کرتے تو ہمارا ملک کبھی بھی امن کا گہوارہ نہ بنتا، ہم مغرب کی نقل کرتے ہیں ، ان کی طرح کا لباس پہننے کی کوشش کرتے ہیں، ان جیسا سیاسی نظام لانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہماری اپنی اقدار و روایات ہیں جنہیں ہمیں برقرا رکھنا ہوگا۔

مہاتیر محمد نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میکرون تہذیب یافتہ نہیں لگتے، وہ گستاخانہ خاکے پیش کرنے والے ٹیچر کے قتل پراسلام اور مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرارہے ہیں۔ یہ اسلامی تعلیمات نہیں ہیں، مگر مذہب سے ہٹ کر لوگ غصے میں قتل کردیتے ہیں ، تاریخ گواہ ہے فرانسیسی لوگوں نے لاکھوں لوگوں کو قتل کیا، جن میں بہت سے مسلمان تھے۔

مہاتیر محمد کی اس سے اگلی ٹویٹ کوٹویٹر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کردیا ، اس ٹویٹ میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ” ماضی میں ہونے والے اس قتل عام کے جواب میں مسلمانوں کو بھی غصہ آنے اور لاکھوں فرانسیسی لوگوں کے قتل کا حق ہے”۔

ٹویٹر نےمہاتیر محمد کا ہولوکاسٹ سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

انہوں نے کہا کہ "مگر مسلمانوں نے اس "آنکھ کے بدلے آنکھ” کے قانو ن پر عمل نہیں کیا، اسی طرح فرانس کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس کی جگہ فرانسیسیوں کو اپنے لوگوں کو دوسرے لوگوں اور ان کے جذبات کا احترام کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔

مہاتیر محمد نے آخر میں کہا کہ” اب جب آپ نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور اسلام کو ایک شخص کے کیے کا الزام دیدیا ہے تو مسلمانوں کا بھی حق ہے کہ اب وہ فرانسیسیوں کو اس کا بدلہ دیں، صرف بائیکاٹ فرانس کی جانب سے گزشتہ سالوں کی غلطیوں کا مداوا نہیں کرسکتا۔

  • France kept decapitate (head) of Muslim freedom fighters in their museum…the barbarianism of France over muslims….hypocrisy of secularism…Do muslims have any…no…France feel proud to decapitate of humans…this is the difference..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >