پاکستانی بلے بازوں کے ایک بار پھرروائتی انداز میں رن آؤٹ ہونے پر دلچسپ تبصرے

 پاکستانی بلے بازوں کے ایک بار پھرروائتی انداز میں  رن آؤٹ ہونے پر دلچسپ تبصرے

کرونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے، پاکستان سے پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو غیرملکی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل تھا، تاہم پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جمعہ کے روز کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے درمیان غلط فہمی کا باعث بننے والے رن آوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے شاندار کرکٹ شاٹ کھیلی اور فیلڈر کو دیکھے بنا ہی دوڑ لگا دی وکٹ کے دوسرے اینڈ پر کھڑے حارث سہیل نے بھی کریز تک پہنچنے کے لیے دوڑ لگا دی گئی۔

اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے شاٹ کھیلنے کے بعد دوسرے اینڈ پر کھڑے حارث سہیل کو رن کے لیے کال نہیں دی تھی، امام الحق کی جانب سے کھیلی گئی کٹ شاٹ کو زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روک لیا جس پرامام الحق نے واپس وکٹ کیپر کی جانب رن آؤٹ سے بچنے کے لیے ڈائو لگا دی اور اتنی دیر میں حارث سہیل بھی قریب تک پہنچ گئے تھے۔

دونوں بیٹسمینوں کے ایک ہی کریز میں پہنچنے پر تھرڈ امپائر کو رن آوٹ دینے کے لیے بار بار ری پلے دیکھنا پڑا اور سخت مشکل کے بعد تھرڈ امپائر نے 58 رنز پر کھیلنے والے امام الحق کو رن آوٹ قرار دے دیا، جس سے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی تو ہوئی لیکن ساتھ ساتھ وہ مذکورہ رن آوٹ سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

مذکورہ رن آوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف ریحان الحق کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ "کون کہتا ہے 2020 نے سب کچھ بدل دیا ہے؟” ریحان الحق نے ساتھ ہی ماضی میں پاکستانی بیٹسمینوں کے رن آوٹ کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

 پاکستانی بلے بازوں کے ایک بار پھرروائتی انداز میں  رن آؤٹ ہونے پر دلچسپ تبصرے

اسی طرح ایک اور سوشل میڈیا صارف نے آپ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ "کچھ لوگوں کی جانب سے امام الحق کے رن آؤٹ کو غلط فہمی قرار دیا جا رہا ہے لیکن یہ غلط فہمی نہیں بلکہ خود غرضی ہے”

 پاکستانی بلے بازوں کے ایک بار پھرروائتی انداز میں  رن آؤٹ ہونے پر دلچسپ تبصرے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >