برطانوی ہائی کمشنر کا حضو ر اکرم ﷺ کا پیغام شیئر کر کے پاکستانیوں کیلئے پیغام

برطانوی ہائی کمشنر کا نبی ﷺ کا پیغام شیئر کر کے پاکستانیوں کیلئے پیغام

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حضو ر اکرم ﷺ کا ہی ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں دنیا بھر خصوصاً پاکستان کے مسلمانوں کو آج کے دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں اس موقع پر مسلمانوں کے آخری نبی ﷺ کے ہی الفاظ یاد کروانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حضور اکرم محمد ﷺ نے فرمایا جس شخص میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ہے۔

واضح ہو کہ  پاکستان سمیت دیگر مسلمان ممالک میں 12 ربیع الاول کے دن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس بار اس دن کو مسلمانوں کی جانب سے مزید جوش وخروش سے منایا گیا اور دنیا کے چند حصوں میں ہونے والی توہین رسالت ﷺ کے خلاف آواز بلند کی گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >