سماجی فاصلہ کیسے رکھا جائے، فواد چوہدری نے طریقہ ڈھونڈ نکالا

 

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک اونٹ پر سوار ہیں اور کے اردگرد لوگ جمع ہیں، فواد چوہدری نے اس تصویر کو ٹویٹ کرتے دلچسپ تبصرہ کیا اور لکھا” چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کا صحیح طریقہ”۔

انہوں نے یہ تبصرہ اونٹ کےقد کو مدنظر رکھ کر کیا کہ اگر کوروناسے بچاؤ کیلئے مناسب فاصلہ رکھنے میں دقت پیش آرہی ہے تو اونٹ پر سوار ہوجائیں اس طرح آپ اپنے اردگرد موجود لوگوں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی 6 فٹ دور ہوجائیں گے۔

لوگوں نے ان کی مزاح سے بھرپور دلچسپ ٹویٹ پر خوب مزے لے لے کر تبصرے کیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>