مشہور ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کا بولڈ فوٹو شوٹ،سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

مشہور ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور کے ایک فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ یوسف اور شہریار منور کا فوٹو شوٹ ایک میگزین میں شائع ہوا جس میں سائرہ یوسف نے بولڈ لباس پہنا ہے اور ان کے انداز بھی صارفین کو بولڈ لگے۔

لوگوں کے شدید ردعمل کے پیچھے ایک وجہ سائرہ یوسف کی کچھ عرصے پہلے شہروز سبزواری سے ہونے والی طلاق بھی ہے ، کیونکہ اس واقعے میں لوگوں کی شدید ہمدردیاں ان کے ساتھ تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سائرہ یوسف کی شخصیت پر ایسے بولڈ فوٹو شوٹ نہیں جچتے اور ان کے مداحوں کو یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔

لوگوں کی تنقید کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی بول رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف جو بھی کررہی ہیں وہ ان کا کام ہے، وہ ایسااپنی شادی سے پہلے ، شادی کے دوران اور اس کے بعد بھی کرتی تھیں تو اب اس سب کو ایک تنازعہ کیوں بنایا جارہا ہے۔

  • And they deleted the very reasonable scenes from ertugrul. In Pakistani drama a father can kiss for head of daughter but husband can’t while in reality both are nå mehrum. In ertugrul they were too much strict.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >