برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیندکروانا،آفریدی حارث کے یارکر کے فین ہو گئے

برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیندکروانا،آفریدی حارث کے یارکر کے فین ہو گئے

پاکستان سوپر لیگ 5: شاہد آفریدی کی حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف، اگلی بار گیند سلو کرانے کا پیغام

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستان سپر لیگ 5 کے باقی رہ جانے والے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، جن میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں اور کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے لوگ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ کر میچز  سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے دوران کانٹے کا مقابلہ ہوا اور اسی دوران نوجوان باؤلر حارث رؤف نے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اپنی پہلی ہی گیند پر بولڈ کر دیا،اس کے بعد نوجوان باؤلر حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی مانگتے ہوئے جشن منایا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حارث رؤف کے انٹرویو کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر کلپ ری ٹویٹ کیا اور حارث کی شاندار بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس یارکر کو کھیلنا بہت مشکل تھا جس پر میں آؤٹ ہوا، برائے مہربانی اگلی بار گیند مجھے سلو کروانا۔

 

برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیندکروانا،آفریدی حارث کے یارکر کے فین ہو گئے

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں لاہور قلندرز کو پہلی بار فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل کے سب سے زیادہ دلچسپ میچ دیکھنے کا منتظر ہوں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملتان سلطانز کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >