وزیراعظم عمران خان نے 2016 کے گلگت بلتستان کے دورہ کی یادیں تازہ کردیں

وزیراعظم عمران خان نے 2016 میں کیے گئے گلگت بلتستان کے دورہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے.

انسٹاگرام پر عمران خان نے 2016 کی تصویر شیئر کی جب وہ اپنے دونوں بیٹوں کے پاکستان آمد کے موقع پر گلگت بلتستان گھومنے گئے تھے۔

اس تصویر میں عمران خان مقامی افراد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے ٹی شرٹ ٹراؤزر پہنا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر صحت مند مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے.

ان کے ہمراہ موجود مقامی لوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تصویر کھنچوا کر بہت خوش نظر آرہے ہیں، عمران خان نے ایک چھوٹے بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ اسکے علاوہ بھی وزیراعظم کی دیگر تصاویر سامنے آگئیں جس میں وہ کارکنوں اور سیاحوں میں گھل مل گئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے انتخابات سے قبل اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلگت بلتستان میں ہونیوالے الیکشن میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی ہے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادیوں کی نشتتوں کی تعداد10 ، آزادامیدواروں کی 7 جبکہ پیپلزپارٹی کی 4، ن لیگ کی 2 نشستیں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >