پیپلزپارٹی کا ن لیگی امیدوار پر دھاندلی کا الزام، ن لیگ کے خلاف دھرنا

پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام۔۔ ن لیگی کامیاب امیدوار کے خلاف دھرنا دیدیا۔۔ بلاول کا ن لیگ کے کامیاب امیدوار کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

ایل اے 21 سے جیتنے والے ن لیگی امیدوار غلام محمد پر پیپلزپارٹی نے دھاندلی کا الزام لگادیا اور گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نے کارکنوں کیساتھ ملکر دھرنا دیدیا۔ دلچسپ امریہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں لیکن آپس میں بھی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔

گزشتہ روز اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نے اپنے ہی پی ڈی ایم اتحادی پر دھاندلی کا الزام لگادیا اور دھرنا دیدیا۔ پیپلزپارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "گلگت بلتستان میں عوام رائے اور ووٹ پر ڈاکہ کے خلاف LA 21 غذر کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ایوب کی قیادت میں سراپا احتجاج ”

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے توجہ دلائی کہ یہ سیٹ تو پیپلزپارٹی کی اپنی اتحادی ن لیگ جیتی ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ بلاول کا دھرنا ن لیگ کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غذر جی بی اے 21 پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ ایل اے 21 میں ہمارے باکس چوری کئے گئے جس کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے

جس کے بعد بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پی پی پی امیدوار محمد علی شاہ کے دوبارہ گنتی کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے، غذر جی بی اے 21 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کی کوششیں ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے امیدوار ایوب شاہ کی برتری کو کم کرنے کے لیے آخری دو پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک دیے گئے، جیالے دھاندلی کے خلاف غذر میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

بلاول کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غذر میں گنڈئی اور غذبر پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے نہیں آئے تو جیالوں کا دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی بی الیکشن میں وفاق اور سندھ کے وسائل کا مقابلہ رہا، سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہ کر سکی اور کروڑوں روپے گلگت میں جھونک دیے۔ پیپلزپارٹی کلین سوئپ کا نعرہ لگاتی رہی، اب پیپلز پارٹی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >