طلعت حسین کی خادم رضوی کا 6 سیکنڈ کا کلپ چلاکر گمراہ کرنیکی کوشش پکڑی گئی

طلعت حسین کی خادم رضوی کا 6 سیکنڈ کا کلپ چلاکر لوگوں کو گمراہ کرنیکی کوشش۔۔

کچھ روزقبل مولانا خادم رضوی نے اسلام آباد دھرنا دیا، دو دن تک یہ دھرنا جاری رہا اور بعدازاں حکومت سے مذاکرات کے بعد یہ دھرنا ختم کردیا گیا۔طلعت حسین اس دھرنے کی کوریج کرتے رہے اور رپورٹنگ کرتے رہے۔ اس دوران طلعت حسین نے مولانا خادم رضوی کا 6 سیکنڈ کا کلپ شئیر کیا جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جیسے فیض آباد دھرنا فوج نے کروایا تھا

طلعت حسین نے کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا خادم رضوی کہتے ہیں کہ میں بھی بتا دوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاؤ ۔

اس 6 سیکنڈ کے کلپ میں بس اتنی سی بات تھی کہ میں بھی بتا دوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاؤ ۔

مریم نواز نے طلعت حسین کا کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب بولیں گے۔ انشاءاللّہ۔۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے مکمل کلپ شئیر کیا اور طلعت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورا کلپ سنے۔ مولانا خادم اسکے لیڈر نوازشریف سے متعلق کیا کہہ رہا ہے۔

مکمل کلپ میں مولانا خادم رضوی نے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف سے کہا کہ تم اتنی باتیں کھولتے جارہے ہو، فوج کے خلاف بھی بول رہے ہو۔ جاتے جاتے یہ بھی سچ بول دو کہ ممتاز قادری کو پھانسی تم نے کس کے کہنے پر لگوائی؟

خادم رضوی کا کہنا تھا کہ میرا خطاب ن لیگیوں کیلئے ہے۔ اپنے قائد سے کہو کہ آخری سچ یہ بھی بول دے۔ باہر بیٹھ کر بہت بُڑ بُڑ کرتے ہو، یہ بھی بُڑ بُڑ کرو۔ یہ بھی بتاؤ کہ ختم نبوت میں تبدیلی تم نے کس کے کہنے پر کی تھی۔

خادم رضوی نے مزید کہا کہ یہ تو بتادو مرنے سے پہلے پہلے ، یہ بوجھ تو اتاردو۔ یہ بھی بتادو کہ ہم پر شیلنگ کے آرڈر کس نے دئیے تھے۔ آخرت میں ذرے ذرے کا حساب ہونا ہے سچ بول کر بچ جاؤ گے کہ میں مجرم نہیں ہوں فلاں مجرم ہے۔مجھے فلاں ریاست نے کہا تھا ، مجھے فلاں باہر کے لوگوں نے کہا تھا تاکہ امت قیامت تک تم جیسے لوگوں سے دھوکہ نہ کھائے کہ جو امت کے وفادار نہیں ، وہ پاکستان کے وفادار نہیں۔

آگے چل کر خادم رضوی کہتے ہیں کہ میں بھی بتادوں گا کہ مجھے کس نے کہا کہ فیض آباد جاؤ۔ آپ بول پڑو، ہم بھی بول دیں گے کہ ہم فیض آباد کیوں گئے؟ وہاں سامنے لفظ محمد لکھا کیوں آیا تھا؟ یہ باتیں میں کھولتا نہیں لیکن تو بھی کھول دے میں بھی کھول دوں گا۔ ختم نبوت پر تم نے 70 صفحے بدلے اور پھر کہا کہ کلرک سے غلطی ہوگئی۔ کلرک ہونا کوئی عیب نہیں لیکن پاکستان میں عیب اسلئے بنایا گیا کہ انکی تنخواہیں تھوڑی ہوتی ہیں، لوگ انہیں طعنے دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ طلعت حسین نے یہ 6 سیکنڈ کا کلپ مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے کہنے پر شئیر کیا جس کا مقصد فوج کو ن لیگ کے فیض آباد دھرنے کا ذمہ دار ٹھہرانا ہے۔

  • Talat Hussain the loser thought… In Gilgit PPP & PMLN would get a landslide victory over PTI…& he along with the herd of Lifafa journalists would potrate it as a mandate against Army & PTI & would boost the already degraded moral of PDM.
    In his whole career he was a ‘Fake News”…broadcaster assigned by his Masters PPP & PMLN….he is a FALLEN media Pest.

  • اس طرح کے دو نمبر صحافی اس پوری فیلڈ کو بدنام کرتے ہیں۔۔سرعام جھوٹی ٹویٹ کرکے دھوکہ دے رہا ہے اور ویسے مریم نواز اسے شئر کررہی مطلب ملکر جھوٹ پھیلایا جارہا

  • Talat Hussain, what can I say, I am very disappointed indeed. I used to listen to your channel. But now I feel you related to Sharif family by way of how you function, (hiding the truth, deceit, false account. etc).

  • Talat Hussain was respected in the past but now he lost his credibility since long due to his such fake, twisted and manipulative reporting. He is an example what lifafa can do to a once popular journalist.

    • طلعت حسین 👹 کا ایجنٹ ہے
      اسے اس وقت 🐍 نے انگیج کیا جب یہ فلوٹلیا ریڈ کے
      دوران غالباً جیو چینل کے لئے سٹوری کورنگ کر رہا تھا
      تب سے اس بے غیرت نے اپنی روح تک شیطان کو بیچ
      دی ہوئی ہے
      آپ اس سے پہلے اور بعد کے طلعت حسین کی ذاتی
      مالی اور ذہنی کفیات میں زمین آسمان کا فرق دیکھ
      سکتے ہیں

  • Awaam kae bae busee hum loage buss dua hee kursuktae 25 saal free press nae poorae pakistan koe tubah kurdeeyaa. Naa govt naa judiciary naa pemra na police orr na hee army inn budmash leefafa anchors koe lutka sukti for treason ghuddari. Sad

  • چلو موت کے بعد ہی صحیح میڈیا کو خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کا اصل روپ نظر تو آیا۔ حیات میں تو صرف جھوٹا پروپاگینڈا کرتے رہے تم۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >