بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری دوبارہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ، تصاویر

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، میرانصاری کی یہ دوسری شادی ہے،

دوسری شادی سے متعلق میرا انصاری نے انسٹاگرام کے ذریعے کے آگاہ کیا،صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، میرا انصاری نے موجودہ شوہر کے ساتھ اپنے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور شادی کا اعلان کیا

،میرا انصاری نے اپنی تصویر کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت بھی شیئر کی جس میں لکھا ‘بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

 میرا انصاری نے شادی کی پوسٹ سے قبل اپنے بچوں کے ہمراہ بھی اسی مقام سے لی گئی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بچے میرا پیار، میری طاقت ہیں

میرا انصاری کی شادی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

ومل شیخ نے لکھا کہ بہت بہت مبارک، میری طرف سے آپ دونوں کو بہت سارا پیار اور دعائیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی لکھا کہ شادی بہت بہت مبارک، زندگی کے نئے سفر کے لئے میری طرف سے بہت ساری دعائیں۔

ماڈل ونیزہ نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں، میری جانب سے نیک تمنائیں او ڈھیر سارا پیار۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >