سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبر  کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کی تردید کرتے ہوئے چاچا کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا قرار  دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

چاچا کرکٹ کا اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ "موت برحق ہے وہ تو ایک دن سب کو آنی ہے لیکن جس نے بھی میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر میری موت کی غلط خبر پھیلائی ہے اللہ تعالی اس کو ہدایت دے اور میں اپنی شائقین نے کرکٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں”

 

انتقال کرنے والا شخص پی سی بی کا سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر ہے، جو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں تاہم چاچا کرکٹ سے شکل میں مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان کو چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے ہیں۔

حاجی بشیر نے 50 سال سے زائد پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں ،ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے بنائیں،پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر سابق سی ڈی گراؤنڈ مین حاجی بشیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں کو ان کی موت کا دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >