پاکستان کے کئی صحافی نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

 

پاکستان کے کئی صحافی نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

پاکستان کے نامور صحافیوں نے نواز شریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، صحافی عدیل راجہ کا دعوی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کے صحافی عدیل راجہ کی جانب سے حیران کن انکشافات بھرے ٹوئٹس کیے گئے ہیں، جن میں انہوں نے کہا کہ "نجم سیٹھی، نسیم زہرہ، ابصار عالم، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی ، ضیاء الدین نے نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

صحافی عدیل راجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں کچھ صحافیوں سے ناشتے پر ملاقات کی تھی، اس میں انہوں نے صحافیوں کو نواز شریف کی تقریر پر لگی پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے کا کہا جس پر چند صحافیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے”

دوسری جانب اسلام آباد سے نجی ٹی وی کے بیو رو چیف خاور گھمن نے صحافی راجہ عدیل کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "‏راجہ صاحب مذاق مت کریں، یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، بنیادی طور پر نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے خلاف کورٹ میں جانا نون لیگ کا حق ہے، یہ کام صحافی کیونکر کریں گے، خاص طور پر صرف اور صرف نواز شریف کے خلاف پابندی کو لے کر”

خاور گھمن کی مذکورہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی راجہ عدیل نے اپنے جاری ٹویٹ میں لکھا کہ "‏جناب، میں آپکو بھیج دیتا، بڑے بڑے صحافی نواز شریف کے وکیل بن کر عدالت گئے!”

صحافی راجہ عدیل کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "میری معلومات کے مطابق  نجم سیٹھی وہ شخص تھا جو اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کر رہا تھا اور سب سے گزارش کر رہا تھا کہ نواز شریف کی تقریر ٹی وی پر دکھائے جانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کریں”

اسلام آباد سے نجی ٹی وی کے بیو رو چیف خاور گھمن نے اپنی ٹویٹ میں صحافی عدیل راجہ سے پوچھا کہ "کون کون ہے اس میں؟” جس کے جواب میں عدیل نے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ” جن صحافیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی تقریر پر لگی پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے ان میں نجم سیٹھی، نسیم زہرہ، ابصار عالم، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی اور ضیاء الدین ، منصور علی خان ، امبر شمسی، محمل سرفراز، منیزے جہانگیر بھی اس پٹیشن کا حصہ ہیں”

صحافی عدیل راجہ نے اسلام آباد سے بیوروچیف خاور گھمن کو ان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان تمام افراد کی فہرست ٹویٹ کی جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، انہوں نے اپنی ٹویٹ کے کیپشن میں خاور گھمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "‏جناب نام آپ خود دیکھ لیں، یہ تمام لوگ عدالت گئے ہیں نواز شریف کی تقاریر بحال کروانے کو”

بعد ازاں  صحافی عدیل راجہ کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "کیا صحافی کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے درخواستیں دائر کرتے ہیں؟”

 

  • ہیلی کاپٹر کے جھوٹوں میں بہوت مزہ ہے
    صحافی بیچارے مجبور ہیں مفتے کے حلیکوپٹر ہے ہاتھوں
    الله ہم سب کو غریب عوام کے پیسوں کے ہیلی کاپٹر سے بچاے

  • جرنلسٹس تو ایسا نہیں کرتے البتہ جنکا آپ نے ذکر کیا ہے یہ ن لیگ کے درباری ہیں۔
    انہوں نے نہ کبھی لوٹ مار کو برا کہا، نہ ہی سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے کرپٹ، بے ایمان، جھوٹے اور فراڈئیے کی وکالت چھوڑی۔ ان میں ایک ہستی تو ایسی بھی ہیں جنہوں نے سرکاری پیسے پر حج کیا مگر شرم نہ آئی۔

    • Already Exposed hein janab bus dekhne wali aankh aur soch neutral aur sahi aur galat mein fareeq karne wali honi chahiay. ab jo dekhte jante howe b agar in k khilaaf koi action na le to samjh jaein k riyasat aur idare in sab k samne bohat kamzor hein.

  • اگر اپنے ہڈی اور راتب ڈالنے والے کتے کی وفاداری نواز شریف بٹ کے یہ وفادار کتے نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا نواز شریف بٹ کا ایجنڈا انڈیا اسرائیل اور امریکہ کا پلان اور سازش جس پاکستان کی فوج کے خلاف بھونک کر انڈیا کو سچا اور پاکستان کی فوج کو غلط ثابت کرنا ہے اور یہ سارے کتے پاکستان کی فوج کے خلاف اس سازش کا حصہ ہیں پاکستان کی فوج کے خلاف بھونکنے والے کتے نواز شریف بٹ کے پالتو کتے اور انکی سبکی تاریں میر جعفر ذلیل ہنومان را والا اور حامد میر جعفر ہلا رہا ہے
    نواز شریف بٹ کی تقریر پر پابندی کے بعد پہلے حرام زادے ایاز صادق کو فوج بھونکنے کے واسطے چھوڑا تھا وہ بھی ایک فیلر تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >