مجھے امید ہے کہ ہم بھی آپ کی ترجیحات میں شامل ہوں گے، اداکار شان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پیغام

 


اداکار شان شاہد گزشتہ کچھ عرصہ سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے متعلق براہ راست بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اس بار بھی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں وہ لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں ہونے والی تاخیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید پریشانی کا شکار ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ آلودگی اور ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عوام آپ سے سوال کرتی ہے آخر یہ تاخیر کیوں؟

یاد رہے کہ انہوں نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی تاخیر پر یہ ٹوئٹ کیا ہے کیونکہ یہ وہی راستہ ہے جو ڈی ایچ اے کو گلبرگ سے ملاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تاخیر سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کی گئی ایک دوسری ٹوئٹ میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔ ہماری امید ہماری ترجیح تھی لہذا انتخابات کے وقت ہم نے اپنی امید کو ترجیح دی اور مجھے امید ہے کہ ہم عوام بھی آپ کی پہلی ترجیح ہیں۔

واضح یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نےرواں سال 4 اگست کو بتایا تھا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس 6 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جو کہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا۔

  • ghalt dates dene ki wese hee adat he.. udher brt pe koi 50 ghalat dates ayi theen. logon ko laray na lagaya kerein. Time pe kaam mukammal ker ke logon ki pareshani ko kam kerein. 14 agust 6 september 9 november ya 25 december jesi dates de ker faltu senasationalism phelane ki koshish kerte hen


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >