کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند، طلبہ کے پر مسرت و دلچسپ پیغامات کی بھرمار

کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند، طلبہ کے پر مسرت و دلچسپ پیغامات کی بھرمار

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایک بار پھر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر طلبہ نے دلچسپ تبصروں کی لائن لگادی۔

تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر سنتے ہی ٹویٹر پر تبصرے شروع ہوگئے، ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جہانزیب کالج مینگورہ کے طلبہ خوشی سے کالج میں جھوم رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے حق میں "جب تک سورج چاند رہے گا، شفقت تیرا نام رہے گا” اور "شفقت بھائی زندہ باد” نعرے بازی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے شفقت محمود کی تصاویر پر دل والے ایفکٹس لگا کر پوسٹ کیا اور لکھا کہ وزیر تعلیم کیوٹنس کے ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

ایک اور کالج کے احاطے میں طلبہ نے جمع ہوکر وزیرتعلیم کے حق میں "شفقت تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار” کے نعرے بھی لگائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یونیورسٹی کے دوستوں کی خوب خبر لی اور ان کے مزے مزے کے میمز بنا ڈالے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہی تو دل ہے کتنی بار جیتیں گے، ایسے ہی ہم پر شفقت رکھنا، اس بار بھی ووٹ آپ کا۔

چلی ملی نامی ایک صارف نے لکھا یہی وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے 2020 میں اچھی خبریں سنائی ہیں۔

کچھ لوگوں نے اس خبر پر والدین کے تاثرات کی نقشہ بندی بھی کی۔

طلبہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے انہوں نے شفقت محمود کو "کنفرم جنتی” بھی قراردیدیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 26 نومبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >