بابر اعظم سے متعلق منسوب بیان پر اداکارہ میشا شفیع پھٹ پڑیں
مشہور گلوکارہ میشا شفیع نے خود سے منسوب ایک بیان جو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق تھا کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر "بابراعظم فین آرمی” نامی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بابراعظم اور میشا شفیع کی تصاویر تھیں اور ایک تحریر لکھی تھی۔
پوسٹ میں میشا شفیع سے منسوب کرکے لکھا گیا کہ” میں ہمیشہ ٹی وی کے سامنے ٹکی رہتی ہوں جب بابراعظم کھیل رہے ہوتے ہیں، اور جب وہ بیٹنگ سے ہٹتے ہیں میں ٹی وی بند کردیتی ہوں”۔
میشا شفیع کا اس پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ” میں کسی بھی وقت بابرا عظم سے ملنے کیلئے تیار ہوں، مجھے ان سے محبت ہے”۔
میشا شفیع نے انسٹاگرام پر ہی اس پوسٹ کا سکرین شاٹ لے کر اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ” مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے کہ یہ کس نے کیا ہے ، یہ ایک بیوقوفانہ بات ہے جس کی کوئی سینس نہیں بنتی”۔
انہوں نےسکرین شاٹ پر لکھا کہ مجھ سے منصوب یہ بیان من گھڑت ہے برائے مہربانی اسے ہٹایا جائے، میشا شفیع نے اس اپنی پوسٹ میں انسٹاگرام کو بھی ٹیگ کیا کہ وہ اس جھوٹے بیان کو انسٹاگرام سے ہٹائیں۔
yeh is harrafa nay khudi post banai hogi i am sure. Cheap publicity.
jo harkat is nay alizafar kay saath ki thi woh ki hogi is nay idher bhi
why is this idiot commenting on random instagram accounts. This lady is a fool
Probably a new drama by Meesha to stay in news and on screen.
Meesha should tend apology to public after proven that she had falsely accused Ali Zafar.
shaetaan iblees, very evil lady after ali zafar she proved her hidden evil agenda money and controversy to stay in current news.