تیمورجھگڑا کا بلاول کو جواب، سندھ کی فاٹا سے وعدہ خلافی سے پردہ اٹھادیا

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے بلاول بھٹو کے فاٹا کی ترقی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی تعمیر نو کیلئے جو سندھ نے حصہ دینا تھا اس میں آج تک ایک پیسا نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ فاٹا کے قبائلی اضلاع کے عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ یہاں تعمیر نو ہوگئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران جو مکان دکانیں تباہ ہوئیں اس کا نعم و بدل دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس کی بات ہے خیبرپختونخوا کی حکومت نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی ہے، حکومت خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایورڈ کے تحت ملنے والےحق سے محروم رکھتی ہے، 116 بلین روپے کی کٹوتی کی گئی، عوام سوچیں اس رقم سے کیا کچھ کیا جاسکتا تھا۔

خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ اور صحت نے فوری طور پر اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ” بلاول بھٹو صاحب کیا آپ کو پتا ہے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں کٹوتی کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ سندھ حکومت نے قبائلی اضلاع کی نعمیر نو کیلئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت اپنا 3 فیصد جو حصہ دینا تھا اس میں سے آج تک ایک پیسہ نہیں ملا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”شائد آپ کو بتایا نہیں گیا کہ وزیر اعلی محمود خان نے خیبرپختونخوا نے قبائلی علاقوں کیلئے کیا کچھ کیا ہے، پہلی بار قبائلی علاقوں میں انتخابات اور ان کی اسمبلیوں تک نمائندگی، پورے پاکستان سے اور پورے خیبر خیبر پختونخوا سے پہلے قبائلی علاقوں کیلئے ہیلتھ انشورنس، اور ریکارڈ40 بلین ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے ہیں”۔

انہوں نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں مزید کہا کہ”صرف اسی ماہ میں فاٹا کے علاقوں میں 6 ہسپتال فعال کیے گئے ہیں، فاٹا کے یہ علاقے اب قومی ذمہ داری ہے جسے خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے، اگر آپ اس کی بہتری کیلئے مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم اس علاقے کو گزشتہ 7 دہائیوں سے نظر انداز کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتوں کی آواز مت بنیں”۔

  • یہ حرام خور کی اولاد بھی لیڈر بننے کےخواب دیکھ رہا ھے جس طرح نواج شریف پٹواریوں کا لیڈر بن گیا بد قسمتی قوم کی تھی اب قوم دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہرائے گی انشاءاللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >