وزیر تعلیم شفقت محمود کے سوشل میڈیا میمز پر صدر مملکت کا بھی تبصرہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تو سوشل میڈیا پر ان کے نام کے میمز بننے لگے اور شفقت محمود کے اس فیصلے سے طلبا خوش ہو گئے اور ان کو اگلا وزیر اعظم تک کہا جانے لگا۔

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا ٹرولز کی جانب سے شفقت محمود کے فیصلے کو سراہا گیا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئے جس کے بعد صدر مملکت نے بھی معاملے پر اپنا اظہار خیال کر دیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے شفقت محمود کے اعلان کے بعد زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، نوجوان نسل اسکول و کالجز کی بندش کے فیصلے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار بہت خوبصورت طریقے سے کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہیں، اللہ ہمیں نظر بد سے بچائے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا جس کے بعد کل یعنی 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر طلبا و طالبات میں خوشی لہر دوڑ گئی تھی، ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر نعرے لگائے کہ ’کل بھی کرونا زندہ تھا آج بھی کرونا زندہ ہے، شفقت محمود زندہ باز، جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا‘۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >