اسلام آباد کے چڑیا گھر میں رپورٹر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، مزیدار تبصرے
اسلام آباد چڑیا گھر کی شان کاون اب کچھ ہی دن کا مہمان ہے، اور اب اس کی ایک ہفتے میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد کمبوڈیا چلا جائے گا، یہ الفاظ ہیں سچ نیوز کے رپورٹر اسلم کھوکھر کے جو پی ٹی سی دے رہے تھے کہ اچانک کاون ہاتھی نے سونٹھ سے مٹی اڑائی تو ایک دم اسلم کھوکھر ڈر کر بھاگے، اس دلچسپ منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مختاریا گل ودھ گئی اے😂😂😂#Kaavan pic.twitter.com/ubpb7fMBFR
— Saqib bashir (@saqibbashir156) November 25, 2020
ویڈیو کو ثاقب بشیر نامی شخص نے شیئر کیا، انہوں ںے لکھا کہ اسلم کھوکھر سچ نیوز کے رپورٹر دوست ہیں چڑیا گھر میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا،جس کے بعد ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کے صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
اس بیچارے کی حالت کیا کی ہوئی ہے ۔
کہاں ہیں متعلقہ ادارے؟؟— 𝒜𝓉𝒾𝒻 𝒮𝓎𝑒𝒹 (@iSyedAtif) November 25, 2020
کسی نے لکھا کہ جانور بھی غیر سیاسی ہوتے ہیں، کسی نے مذاق اڑایا، کوئی ہنسا تو کسی نے کہا رپورٹر شیر ہاتھی سے ڈر گیا،
اسلم کھوکھر ہمارا شیر ہاتھی سے ڈر گیا
— Saqib Rathore (@RajaSaqibRathor) November 25, 2020
ایک صارف نے لکھا اس بیچارے کی حالت کیا کی ہوئی ہے ۔ کہاں ہیں متعلقہ ادارے؟؟
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا بی ابیچارہ ڈرپوک رپورٹر
— Muheuddin Tarik (@TarikMuheuddin) November 25, 2020
پاکستان میں نامناسب دیکھ بھال کے سبب ہاتھی ‘کاون ‘ بقیہ زندگی جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کی ایک پناہ گاہ میں گزارے گا۔
ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل چڑیا گھر میں ایک الوداعی تقریب بھی رکھی گئی جہاں بچوں نے دل پہ پتھر رکھ کرکاون ہاتھی کو خداحافظ کہا اور گیت گا کر دل کا بوجھ ہلکا کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاون سمیت دیگر جانوروں کو دو ماہ کے اندر اندر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
hahahhaha