ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنی سالگرہ پناہ گاہ میں عام لوگوں کے ساتھ منا لی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اپنے رہن سہن اور طور طریقوں سے اکثر لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے اپنی سالگرہ کا خاص دن پناہ گاہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ گزار کر نئی مثال قائم کر کے سٹیٹس کو کے بت کو توڑ ڈالا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے اس عمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں انہیں پناہ گاہ کی میز پر بیٹھے غریب مزدوروں کے ساتھ بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے اور حمزہ شفقات کے اس طرز عمل کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
صحافی عروج سیامی نے لکھا کہ اپنی سالگرہ جیسا بڑا دن پناہ گاہ میں غریبوں کے ساتھ گزار کر ڈی سی اسلام آباد نے ثابت کر دیا کہ یہی سب سے اچھا طریقہ ہے کہ غرباء کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔
@dcislamabad @hamzashafqaat is celebrating his #birthday at #Panagah the best ever way to celebrate your big days with such people to enhance #happiness not in the life of less privileged but for himself.#HappyBirthday 👑🧿🎉🎂 pic.twitter.com/aRUpUUouDs
— UroojSayyami (@Uroojsayyami) November 25, 2020
رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے آج اپنی سالگرہ اسلام آباد کی پناہ گاہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ منائی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا، پناہ گاہ اسٹاف کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ يقيناً اپنی سالگرہ منانے کا يہ ايک بہترين طريقہ ہے جس سے رب کی ذات بھی خوش ہوتی ہے۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے آج اپنی سالگرہ اسلام آباد کی پناہ گاہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ منائی اور ان کے ساتھ کھانا کھایاپناہ گاہ سٹاف کی بھی تعریف کی۔ يقيناً اپنی سالگراہ منانے کا يہ ايک بہترين طريقہ ہے جس سے رب کی ذات بھی خوش ہوتی ہے۔@hamzashafqaat
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 25, 2020
حمزہ شفقات نے اس سے قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر خود کو ہی جرمانہ کر دیا تھا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران فیس ماسک نہ پہننے پر خود کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔
Happy Birthday @hamzashafqaat 🎉🎊🎉🎊May Allah always Keep you in His Hifz o Amaan. Thank You for being such an asset to our Nation and helping out no matter how small or major a problem of the people….
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) November 25, 2020
Happy birthday sir.
Very nice gesture. Respect for you.— Babar Ali Naqvi (@Babarnaqvi91) November 26, 2020
Great Sir @hamzashafqaat .Hats off to you..We Islamabadians feel very proud to have you as the Deputy Commissioner of our city…
Lots of prayers for you..— Rimsha (@Rimsha841) November 25, 2020
Setting an example: Huge respect for him 🙌💙
— Sam Hasan (@saimhasan123) November 25, 2020
MASHALLAH MASHALLAH A very humble and down to earth officer.
— Affan Idrees Farooqi (@iamaffanidrees) November 25, 2020
Humanity