انور مقصود کی یاسر حسین کے ساتھ’لوزٹاک’ مداحوں کو بالکل پسند نہ آئی

پاکستان کے مشہور و معروف ڈرامہ نگار،انور مقصود نے ماضی کے مشہور زمانہ پروگرام کی طرز پر ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کی پہلی قسط پر ہی مداح شدید برہم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں مشہور نامہ نگار و مصنف انور مقصود اور کامیڈی کی دنیا کے لیجنڈ معین اختر "لوز ٹاک” کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے جو آج تک مقبول ہے اس پروگرام کی 400 سے زائد قسطیں نشر ہوئیں جو اس وقت کا ایک ریکارڈ تھا۔
اسی پروگرام کی طرز پر دوبارہ سے ایک پروگرام شروع کیا گیا جس میں روایت کے مطابق میزبانی انور مقصود ہی کررہے ہیں، مگر معین اختر کی جگہ اس میں نوجوان اداکار یاسر حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر صارفین نے انور مقصود اور یاسر حسین کے اس پروگرام کی پہلی قسط پر ہی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معین اختر کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، اگر ایسا کوئی پروگرام شروع کرنا ہی تھا تو اس میں سینئر کامیڈین جیسے عمر شریف یا شکیل آفریدی کو جگہ دی جانی چاہیے تھی۔

واضح ہو کہ لیجنڈ کامیڈین معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لازوال ڈرموں اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے خود کی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ان کی وفات پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ایسے فنکار صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >