پی ٹی وی انتظامیہ نے ایک اور سینئر اداکارہ کو بطور معاوضہ 14سو کا چیک بھجوا دیا

 

پی ٹی وی کی جانب سے کام کا معاوضہ محض 1400 روپے دیے جانا افسوس ناک ہے، سیمی راحیل

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ 63 سالہ سیمی راحیل کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے کام کا معاوضہ محض 1400 روپے کا چیک ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی کی جانب سے کام کا معاوضہ محض 1400 روپے ملنا افسوسناک ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے کام کا انہیں اتنا کم معاوضہ ملنے پر اپنی بے عزتی محسوس ہو رہی ہے، پی ٹی وی 4 دہائیاں گزرجانے کے باوجود سبق سیکھ نہیں پایا اور ریاستی ٹی وی کی انتظامیہ سینئر اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے۔

سیمی راحیل نے اپنے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام کے ساتھ ٹیلی وژن، ڈراما انڈسٹری، ایم ڈی پی ٹی وی، چیئرمین پی ٹی وی، آرٹسٹ، اداکار اور انفارمیشن منسٹر کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔

سینئر اداکارہ کا پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے 1400 روپے معاوضہ ملنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ایک ویب سائیٹ کو بتانا تھا کہ انہوں نے رواں سال اگست کے مہینے میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا انہیں کافی عرصے کے بعد اب 1400 روپے معاوضہ ملا ہے۔

  • پی ٹی وی کے سارے بجٹ کی تو ایک حرام خور ویاگرا کھا گیا تھا اس لئے اس لعنتی اور نواز شریف بٹ کے مالشئےعطا کھسمی نے معاوضے کمُ۔ کئے تھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >