دوہرا معیار،اپوزیشن جلسوں پر تنقید کرنے والے حکومتی ارکان نے ورکز کنونشن شروع کر دیے
تحریک انصاف کا دوہرا معیار سامنے آگیا، خود ورکرز کنونشن کرنا شروع کردئیے اور اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔
شرجیل میمن نے جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی ، صوبائی حکومت کہاں ہے؟ جماعت اسلامی مسلسل دوسرا جلسہ کررہی ہے لیکن کسی بھی وفاقی وزیر یا وزیر اعظم (منتخب) کا ایک بیان نہیں؟ کووڈ نائنٹین صرف پی ڈی ایم جلسے سے ہی پھیل سکتا ہے؟ جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی کے اجتماعات کووڈ فری ہیں؟
Where is PTI’s federal, Provincial government ? JI is doing continuously second jalsa but not a single statement from any federal minister or PM ( selected ) ? #COVIDー19 can only spread in PDM gatherings ? JI, PTIs gatherings are covid free ? #ShameOnImranNiazi #JalsaTouHoga pic.twitter.com/cmf1xQ66wi
— sharjeel inam memon (@sharjeelinam) November 29, 2020
عابد شیرعلی نے لکھا کہ ارسطو اسدعمر کے جلسے میں کورونا وضو کرکے جاتا ہے۔
ارسطو @Asad_Umar کے جلسے میں کرونا وضو کرکے جاتا ہے pic.twitter.com/ZiNK3ZGsFm
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) November 28, 2020
اسد عمر نے کل لاڑکانہ میں کنونشن کیا ہے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر کارکنوں کیساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ آج سراج الحق بھی لوئردیر میں کررہاہے جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن ملتان جلسے کی اجازت نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے دیر میں جلسے سے کرونا نہیں پھیلے گا- نہ وہاں کوی پولیس کا کریک ڈاؤن۔ نہ ہی کسی لفافہ صحافی کا اس کے خلاف TV شو- تمام وزرا کو آج نمونیہ ہو گیا ہے۔ نہ ہی شبلی بکواس کی کوی پریس کانفرنس۔ pic.twitter.com/mqOjVKsnEn
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) November 29, 2020
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضلع صوابی ٹوپی اور گاؤں باجا میں عوامی اجتماعات سے علیحدہ علیحدہ خطاب کیا اور کورونا ایس او پی کو نظرانداز کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟ حکومت کے جلسوں میں نہیں آتا؟ تحریک انصاف حکومت کا دوہرہ معیار کیوں ہے؟ جو قانون اپوزیشن پر لاگو کررہی ہے اس پر خود کیوں عمل نہیں کررہی ہے؟
صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ بس بتانا تھا کہ یہاں کورونا سیر کرنے گیا ہوا ہے۔
دوسرے نے لکھا کہ اسکول کے بچوں سے کیا دشمنی ہے ان کی تعلیم کورونا کی آڑ میں چھینا جاتا ہے،ان اجتماعات میں کورونا پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے کورونا صرف اسکولز یا تعلیمی اداروں میں پھیلتا ہے منافقت کی انتہا آپ لوگ کرتے ہیں اور بے وقوفی کی انتہا بچوں کے والدین کرتے ہیں جو ان اجتماعات میں غم خادی یا عزیز ولی کے نام سے حاضری دیتے ہیں لعنت ہو ایسے معاشرے پر جہاں ان کی بچوں کی تعلیم کا قتل ہوتا ہے۔۔۔ اور تالیاں بجتی ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کورونا ادھر نہیں ہے صرف اسکولوں میں ہے جلسوں پر تو پابندی ہے یہ لوگ خود عمل نہیں کرتے ہیں صرف غریبوں کے روزگار تبا کرنے لئے کرونا کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ اسد صاحب ۔۔۔ کیا آپکا کورونا پر یقین نہیں کیا، آج اپکی کانفرنس میں نہ تو آپ نے ماسک پہنا نہ ہی دوسرے لوگ جو شامل تھے کسی نے نہیں ماسک لاگیا،افسوس ہے آپ پر آج مجھے۔
سیف نریجو نے لکھا پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئے۔
Shame on PTI Govt
— Saif Narejo PPP🇱🇾 (@SaifullahNarejo) November 29, 2020
According to SOP issued by NCOC, there is a ban on the gathering of more than 300 people.
PTI did a gathering in my village and it had more than a 1000 ppl. Hypocritical behaviour
300 se zayada nahin thy bhai.
IS GOVERNMENT SE KUCH B UMEED NA RAHO YE CHORUN KE SARDAR HA AJ DO MDCAT KA TEST HOVA US MAIN JITNA CORONA SPREAD HOVA SARE PAKISTAN KO BEMAAR KAR DE GA AUR JO AJ TEST MAIN CORRUPTION HOVI WO KABHI HISTORY MAIN NAHI HOVI HO GE
This is just terrible by pti
Aik organized gathering main aur bhare howe jalse main farq hota hai. Pta nahin kb aqal aye gi.