بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے،سکھ یاتری کی ویڈیو وائرل
ہم راتوں کو سکو ن کی نیند سوتے ہیں، یہاں ہمارے پاکستانی محافظ پوری رات جاگتے ہیں، بھارت سے آئے سکھ یاتری کا پاکستانیوں کو خراج تحسین
بھارت سے آنے والے سکھ یاتری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے جتنا پیار ہمیں دیا اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔
کرتارپور راہدری کے راستے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے گردوارے پر حاضری دینے آنے والے ایک سکھ یاتری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہمیں بہت ڈرایا گیا کہ جو پاکستان جاتا ہے وہ واپس نہیں آتا اور پاکستان سے متعلق بہت سی باتیں بھی کی گئیں۔
Why'd Sikhs hate Pakistanis when we neither attacked & desecrated Gurdwaras nor we destroyed one of the Sikhs holiest place like Golden temple nor Pakistani state killed thousands of Sikhs in state-sponsored pogroms (e.g 1984)
Views of Sikh yatris abt Pak.pic.twitter.com/8Gx4ICbwk9 https://t.co/2bOOjie82m— Umar (@umaraqti) November 29, 2020
انہوں نے کہا مگر یہاں آکر عوام، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جتنی محبت ، پیار اور مہمان نواز ی ہمیں ملی اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں، یہاں ہم سوتے ہیں مگر پاکستانی فورسز جو ہماری حفاظت پر معمور ہیں وہ رات بھر جاگتی ہیں۔
سکھ یاتری نے کہا کہ آپ ان کو ڈیوٹی کرتے ہوئے نہیں دیکھتے مگر ہم نے دیکھا ہے وہ نیند کی ایک جھپکی بھی نہیں لیتے انہیں ایسی ڈیوٹی دی گئی ہے کہ مہمانوں پر کوئی مصیبت نہ آن پڑے ہم اس پراتنے خوش ہوئےہیں کہ ہم جان گئے بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بالکل بھی ویسا نہیں جیسا ہمیں بتایا جاتا ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کا جھوٹا ہم کھالیں اورجتنا پیار اور شیرنیں پاکستانی زبان سے ٹپکتا ہے وہ ہماری زبان سے بھی ٹپکنے لگے۔
Brother thanks for those good words…..
Love ❤️ you —- My Punjabi brothers and sisters
Saday dilaan de darwazay tuhaday wastay alway khulay nay
love and respect for our sikh brothers.
Sikhs are great people.
Bhai tum itnay masoon kay foray bah satay hoo !!!! 1947 ka qatal aam kia us waqas bhi baht gaay they !!!!!