لنکا پریمیئر لیگ میں افغان کرکٹر کو جھاڑنے کے بعد شاہد آفریدی کی نصیحت

لنکا پریمیئر لیگ میں افغان کرکٹر کو جھاڑنے کے بعد شاہد آفریدی کی نصیحت

لنکا پریمئر لیگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو یہی مشورہ ہوتا ہے کہ گیم کھیلیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تلخ گفتگو مت کریں۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی ٹکسرز کے درمیان ایک میچ کے دوران گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر اورکینڈی ٹکسرز کے افغان باؤلرنوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، کھلاڑیوں نے دونوں کےد رمیان معاملہ رفع دفع کروایا۔

 

مگر میچ کے اختتام کے بعد نوین الحق اور محمد عامرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، ٹکسرز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے اپنے ٹیم میٹ نوین الحق کو دوسری جانب لے جاکر معاملے کو ٹھنڈ ا کرنے کی کوشش کی۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے مصافحہ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور سینئر کرکٹر شاہد خان آفریدی نے 21 سالہ نوین الحق کو محمد عامر سے بدتمیز ی کرنے پر ڈانٹا اور کہا "کیا ہوگیا ہے؟”۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اس واقعے سے متعلق اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سادہ سا مشورہ دیتا ہوں، کہ کرکٹ کھیلیں اور تلخی پیدا نہ کریں۔

لنکا پریمیئر لیگ میں افغان کرکٹر کو جھاڑنے کے بعد شاہد آفریدی کی نصیحت

شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں، اور ہمارے درمیان بہت خوشگوار تعلق ہے ، اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی عزت کرنا گیم کی بنیادی روح ہے۔

شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ ” جی لالا آپ 100 فیصد ٹھیک کہہ رہے ہیں”۔

لنکا پریمیئر لیگ میں افغان کرکٹر کو جھاڑنے کے بعد شاہد آفریدی کی نصیحت


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>