شوبز چھوڑنے والی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ساتھ آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا ء خان کی آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے قطع تعلق کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ثنا ء خان کے شوہر ایک مفتی ہیں، جن کی سنگت کا اثر ثنا ء خان پر چھانا شروع ہوگیا ہے، بگ باس اسٹار ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ آیت الکرسی پڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے یک زبان ہوکر آیت الکرسی پڑھ رہے ہیں، اور پوری آیت الکرسی پڑھنے کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر پھونک بھی ماری۔

ثنا ء خان نے ویڈیو میں آیت الکرسی کے فوائد بھی بتائے اور کہا کہ یہ آیت آپ کو کسی بھی بری نظر سے محفوظ رکھتی ہے، ہمیں ہر نماز پڑھنے کے بعد، گھر سے باہر جاتے ہوئے آیت الکرسی پڑھنی چاہیے، جب آپ کے شوہر گھر سے باہر جائیں تو آپ یہ آیت پڑھ کر ان پر دم کریں۔

واضح ہو کہ بالی ووڈ اداکارہ کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، انہوں نے متعدد ڈراموں سمیت مشہور ریئیلٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کی تھی۔

    • aap Khuda q bun rahay ho , itna sakhat na ho, look what back ground she came from, ALLAH ny chaha vo or Islam ky qareeb aa jae ge, already aik taweel fasla to cross kr lia hy , jo aap keh rahay ho waisa bhe ho jae ga,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >