پاکستانی صحافیوں کو آصفہ زرداری میں بے نظیر نظر آنے لگیں، مریم نواز نظر انداز

پاکستانی صحافیوں کو آصفہ زرداری میں بے نظیر نظر آنے لگیں۔۔مریم نواز نظر انداز

گزشتہ روز ملتان جلسے میں آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی جس پر مختلف صحافیوں نے آصفہ کی خوب پذیرائی کی اور صحافیوں کو آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر آنے لگی۔ صحافیوں کا کہنا تھاکہ آصفہ بھٹو کی تقریر سے بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ ہوگئی، امید ہے کہ جیالے واپس پیپلزپارٹی میں آنا شروع کردیں۔

اس دوران صحافیوں نے مریم نواز کو یکسر نظر انداز کردیا جسے میڈیا مزاحمت کی علامت، بہادرباپ کی بہادر بیٹی قرار دیتا رہا اور میڈیا کا سارا فوکس آصفہ بھٹو کی جانب ہی رہا۔ گزشتہ روز میڈیا پر ہونیوالے ٹاک شوز آصفہ بھٹو پر ہی رہے اور پیپلزپارٹی سے ہمدردی رکھنے والے صحافیوں نے آصفہ بھٹو کو بے نطیر ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔

اجمل جامی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ہاں سیاست بالخصوص سیاسی شخصیات ایک رومانس ہیں ایسا رومانس جسے دلیل کی کسوٹی پر ہر بار نہیں پرکھا جا سکتا۔۔ بی بی شہید کی جھلک، آواز میں اور انداز میں، کسی پرانے جیالے سے پوچھیں اسے آصفہ کی تقریر سن کر کیسا لگا۔۔۔۔۔

کامیڈین اور ٹی وی اینکر شفاعت علی نے کہا کہ آصفہ کی تقریر سن کر بہت عرصے بعد بی بی شہید کی آواز و انداز کی یاد تازہ ہو گئی۔ آگے چل کر آصفہ اور بلاول کی دو شہروں میں مشترکہ کیمپین چل سکیں گی، جیالا ووٹر واپس آ سکے گا۔ آج کا شو بلا شبہ آصفہ بھٹو کے نام رہا !

مظہر عباس نے کہا کہ آصفہ بھٹو کی آواز نے مجھے مریم نواز کی یاددلادی

وسیم عباسی نے بے نظیر اور آصفہ کی تصاویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ میں روپ بدل کر آؤں گی۔ تم مجھ کو مار نہ پاو گے۔۔

ارشدشریف بھی آصفہ سے بہت متاثر نظر آئے

عاصمہ شیرازی نے آصفہ کی شان میں شعر لکھا کہ اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے

اویس توحید نے بھی آصفہ کی خوب پذیرائی کی

انصار عباسی نے باقی صحافیوں سے ہٹ کر بات کی اور آصفہ اور مریم نواز کی تعریف میں ٹویٹس پر کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم چند خاندانوں کے افراد کو ہی ایک کے بعد ایک قومی رہنما کے طور پر پیش کرتے رہیں، میڈیا کو موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

میڈیا کی آصفہ بھٹو کے حق میں کمپین پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کی جو پذیرائی ہوئی ہے ، مریم نواز تو بہت جیلسی فیل کرتی ہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ مریم نواز ان سب صحافیوں کی کلاس لے کہ پہلے آپ میری تعریفیں کرتے تھے پھر اچانک آصفہ کے حق میں کیوں ہوگئے؟

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ میڈیا کا کام ہے عوام کو آگاہی دینا لیکن میڈیا بجائے عوام کو آگاہی دینے، موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنے کے آصفہ بھٹو اور موروثی سیاست کو پروموٹ کررہا ہے۔ میڈیا کس ایجنڈے پر ہے کیا وہ پاکستانیوں کو ان چند سیاسی خاندانوں کا ذہنی غلام بنانا چاہتا ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ میڈیا کو اب سمجھ جانا چاہئے کہ یہ سیاسی جماعتیں نہیں سیاسی جاگیریں ہیں جو شریف خاندان ، بھٹو زرداری خاندان کی ملکیت ہیں ۔

  • Aseefa ka kia kamal hai ?

    Kia bhutoo hai ? => NO kyun k ye zardari ka khoon hai

    Pakistan mei rehti thi ? => NO , sadiyon sae bahar mazay sae rahtay rahay aur aab paisa lene aur banane politics mei aagaye

    Koi Struggle ? => NO, sirf kahndani siasat k thru entry howi

    Awam to pagal hai aur maazi bhool jati hai

    Ye English k bachay pakistan k nai hain. Agar ghairat hoti to Sindh (jis mei Karachi aur Hyderabad bhi aata hai) us ko theek karte phele aur phir Punjab mei aatay.

    In ki problem ye howi Pakistan aane ki

    In k bank accounts jo k awam k tax k paisao sae chalte the, paisay aana kam hogaye

    Tu zahir hai ye log apne personal bank account ka paisa thori naa nikalien gae tu isi liae awam sae vote ka naarra lagwa rahe hain k vote do to phela wala bank account chal sake.

  • When brutal dictator Zia was commiting atrocities and all men were hiding,it was BB who challenged him,not long ago even Zerdari,Nawaz were scared to speak against politcised Generals,now three young politicians r hounting them.

  • IK is only original and real person.Asifa just copied her mother action and talks.. They are not original…. Our media people are just madari, jahil, I par and corrupted. Asifa ki taraf kis hasiat say kar rahay ho, ye tu apni maan ki copy kar rahi hai… Apna koi character ya style nahi hai kia?

  • JITNY BARI QUAID E AZAM KI TASWEER HOO GI UTNA ZIADA DENAY WALAY KI TAREEF HOO GI, ZARDARI NAY KHAZANY KAA MUNH KHOOL DIA HOO GAA TOO ASIFA KI POJA BHI SHORO HOO GAI HAY.. SHARIF KHANDAN TOO KUM HI KISY PEI PAISA LAGATA HAY IS LEYE ABB ZARDARI KHANDAN AGAY AA GIA HAY.. BAQI APP KHUD SAMGHDAR HAIN,, JIDHER KI HAWA UDHER KOO MUNH..

  • jaddi pushti ghulam hein hum ….. Asifa ki credibility kia hay ????? ye ke Benazir ki beti hey ??? saray anchors ki raal tapak rahi hey ke abb shayed achi haddi mill jay …lagey raho ghulamo inn haramion ke talway chatey raho

  • ان جاہل میڈیا والوں سے کوئی پوچھے کہ کومنٹ کرنے سے پہلے اپنی اوقات۔ دماغی توازن اور ملک سے باہر میڈیا سے بھی کرلیں۔
    کنویں کے مینڈک ٹر ٹر کرتے ہیں۔ لفافوں کے لیے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >