سہیل وڑائچ کے تجزئیے پر شہباز گل کو بھٹو کے زندہ ہونے کا ڈر

آصفہ بھٹو سے متعلق سہیل وڑائچ کی قصیدہ گوئی پر معاون خصوصی شہباز گل کو بھٹو کے زندہ ہو جانے کا ڈر

سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام نائٹ ایڈیشن کے گزشتہ روز کے پروگرام میں ملتان جلسے میں آصفہ بھٹو کی شمولیت اور تقریر پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو بہت انرجیٹک ہیں اور محترمہ بےنظیر بھٹو جیسی لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا میزبان شازیہ ذیشان کو کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ بے نظیر بھٹو دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ آصفہ بھٹو میں شروع سے ہی سیاسی جراثیم ہیں جو کہ بی بی نے خود سہیل وڑائچ کو بتایا تھا کہ اگر آصفہ نے اگر کوئی مطالبہ منوانا ہوتا تو وہ چارٹ اور بینر لکھ کر اپنی خواہش پوری کرایا کرتی تھیں۔

انہوں نے دیگر دونوں بہن بھائیوں سے متعلق کہا کہ بختاور تو انہیں بالکل محترمہ بےنظیر بھٹو جیسی لگتی ہیں اور کبھی کبھار بلاول بھٹو میں بھی ماں کی جھلک نظر آتی ہے۔

یہی خبر ہمارے پلیٹ فارم سے قارئیں تک پہنچائی گئی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "ماشاللہ ویسے تو پچھلے دنوں ایک پیڑول پمپ پر پٹرول ڈالنے والا لڑکا بھٹو صاحب سے بہت ملتا جلتا تھا، انرجیٹک بھی تھا۔”

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ "شکر ہے ہمارے دانشوروں کی اس پر ابھی تک نظر نہیں پڑی ورنہ بھٹو بھی زندہ ہو جاتا۔”

شہباز گل کے طنز پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سخت برہم ہوئے اور شہبازگل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • Sohail warraich is tatta chuk.. Orat ho ya admi… Bus tatty chukta rehta hai… Aseefa ki apni koi personality, jidojehad, koi nayapan? Bus copy kar liya hai Benazir ka.. Tu wha wha….. Kia chootia admi hai sohail..

  • ‏اسحق ڈار نے سوچا ہو گا کہ انٹرویو لینے والا سہیل وڑائچ ہو گا۔ جو کہے گا کہ ڈار ساب آپ رات کے کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں پھر کھانا کھانے کے بعد ورزش بھی کرتے ہوں گے، پھر اپکو ڈکار بھی آتی ہوگی پھر آدھے گھنٹے کے بعد چھوٹا کرتے ہیں یا بڑا کرنے کے بعد ٹیشو استعمال کرتے ہیں یا پانی 😁😁


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >