دلجیت دوسانج کے بعد گپی گریوال اور جازی بی نے بھی کنگنا کی کلاس لے لی

دلجیت اور کنگنا میں ہونے والی لفظی گولہ باری میں پنجابی اداکار بھی دلجیت کی حمایت میں بول پڑے

بھارت میں ان دنوں بھارتی پنجاب کے کسانوں کی جانب سے مودی حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور اسی احتجاج میں شریک ایک مہندر کور نامی بوڑھی خاتون کے خلاف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے، جس پر پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلجیت دوسانج اور کنگنا رناوت کے درمیان جاری لفظی گولہ باری کی جنگ میں دیگر بھارتی اداکار بھی دلجیت دوسانج کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں، دلجیت دوسانج کی حمایت میں سامنے آنے والے پنجابی اداکاروں میں گپی گریوال اور جازی بی  بھی شامل ہیں، جنہوں نے نہ صرف کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ دلجیت دوسانج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنارناوت کا کارٹون  شیئر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کنگنا رناوت کو احتجاج میں شریک مہیندر کور پر بھونکتے ہوئے دکھایا ہے۔  گپی گریوال نے مختلف ٹویٹس میں کنگنا کا خوب مذاق اڑایا۔

بھارتی پنجابی اداکار اور گلوکار گپی گریوال کی جانب سے کنگنا رناوت کا کارٹون شیئر کرنے پر جہاں بی جے پی کے کارکنوں کو آگ لگی وہی حکمراں جماعت بی جے پی کے ریاستی ترجمان گورو جیول کو بھی آگ لگ گئی اور گپی گریوال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "گفتگو کا لیول چیک  کریں، آپ کس طرح کی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں”

حکمران جماعت بی جے پی کے ریاستی ترجمان گورو جیول کے جوابی ٹوئٹ پر استعمال دیتے ہوئے گیپی گریوال کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "گورو جی آپ تب کہاں تھے جب کنگنا رناوت نے ہماری "بے بے” (ماں) کے لیے اتنی گندی زبان استعمال کی، آپ کو میری پوسٹ کی گئی تصویر سے مسئلہ ہے یا بی جے پی کی سپورٹر کی تصویر پوسٹ کرنے سے مسئلہ ہے؟ جو ہمارے ساتھ جس طرح چلے گا ہم بھی اس طرح ہی اس کے ساتھ چلیں گے”

پنجابی اداکار اور گلوکار گیپی گریوال کی طرح پنجابی گانوں سے نام کمانے کے بعد اداکاری میں بھی نام کمانے والے جازی بی بھی گپی کی حمایت میں میدان میں آگئے، جازی بی کا گپی کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "آپ نے فکر نہیں کرنی بلکہ کام کھینچ کے رکھو”

کنگنا کے خلاف ٹویٹر وار میں تمام پنجابی ایکٹرز نے دلجیت ڈوسانج کی حمایت کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت میں بھارتی پنجاب کے کسانوں کی جانب سے مودی حکومت کی نئی زرعی پولیسیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے، جس میں پنجاب بھر سے مرد و خواتین سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے، جو مودی حکومت سے نئی زرعی پالیسیوں کا بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>