جنگی ماحول پیدا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے زید حامد کی کِٹ لگادی

بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن : زید حامد کی پاکستانیوں کو تیار رہنے کا اپیل

اپنے آپکو دفاعی تجزیہ کار کہلانے والے زید حامد آئے روز کوئی نہ کوئی نیا شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں، کبھی کرونا پر شوشہ چھوڑتے ہیں تو کبھی ویکسین پر۔۔ کبھی ایسے ایسے دعوے کرتے رہتے ہیں کہ لوگ ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی جب پاکستان بھی میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تو زید حامد نے ایسا ہی دعویٰ کیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ چھڑنے والی ہے۔۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں زید حامد نے کہا کہ پورے پاکستان میں بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔۔ پاکستان ائیرفورس ریڈالرٹ ہے۔۔ نوجوانو! تیار رہنا

زید حامد کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے زیدحامد کا خوب مذاق اڑایا۔

عامر نامی سوشل میڈیا صارف نے زید حامد سے کہا کہ آپ بسم اللہ پڑھ کر انڈیا میں داخل ہوجائیں جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے دعا کی کہ اللہ کرے !یہ جب انڈیا میں داخل ہو تو پیچھے سے لائٹ آجائے

ارحم نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سر میرے پاس ہتھیار نہیں ہیں، میں ڈنڈا لیکر آجاؤں؟

ثمینہ نے زید حامد کو مشورہ دیا کہ سر انڈیا ماسک پہن کر جانا

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے "مدنی طیارے” کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تیار ہیں۔

دیسی برگر نے کہا کہ اس کا اپنا "مردمجاہد جاگ ذرا” چل رہا ہوتا ہے۔

کشمالہ فردوس نے سوال کیا کہ سر میری کیا ڈیوٹی ہوگی؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے تلوارپکڑے ایک شخص کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تیار ہوں ، مجھے پک اپ کرلیں اور پلیزرکشے والے کو پیسے دیدیں

آرزو کاظمی نامی سوشل میڈیا صارف نے زید حامد سے کہا کہ سر جانے سے پہلے پیمپر لے لیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کلاشنکوف کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اوکے میں تیار ہوں ، چلو چلتے ہیں

ثاقب نامی سوشل میڈیا صارف نے زیدحامد کو کامیڈین قرار دیدیا

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک تصویر شئیر کی اور کہا کہ زید حامد کے لال قلعہ پر حملے کے مناظر سامنے آگئے

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مارشل لاء لگتے لگتےاور غزوہ ہند شروع ہوتے ہوتے رہ گیا کیوں کہ واپڈا نے بجلی بحال کردی

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے زید حامد کے ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کئے

سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ جوابات اور میمز پر زید حامد نے ری ایکشن دیتے ہوئے لکھا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ گھروں میں رہیں اور پوری احتیاط کریں۔ جب تک واضح صورتحال نہ معلوم ہو، احتیاط بہترہے۔ کسی کو وجہ معلوم نہیں ہے اس لیے کسی بات پر اعتبار نہ کریں جب تک سرکاری بیان نہ آے۔ پاکستان کے لیے دعا کریں۔ اللہ کرم فرمائے۔ پاکستان زندہ باد۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>