تم شاہد آفریدی ہو؟خاتون کی آفریدی سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
دنیائے کرکٹ کے عظیم نام شاہد آفریدی کو پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں لوگ جانتے بھی ہیں اور پہچانتے بھی ہیں، ایسے اگر کوئی ان کو شاہد آفریدی سمجھنے میں دقت محسوس کرے تو یہ ایک اچھنبے کی بات بن جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ شاہد آفریدی کےساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، یہ واقعہ کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ کا ہے جہاں موجود ایک دیسی خاتون نے دور کھڑے شاہد آفریدی کو بلایا۔
ان کا بلانے کا انداز بھی ایسا نہیں تھا جیسے وہ شاہد آفریدی کو پکار رہی ہیں، انہوں نے کہا "اے بھائی ادھر آؤ، بیٹا ادھر آؤ”، جب شاہد آفریدی ان کے قریب پہنچے تو انہوں نے اپنے ساتھ موجود چند لڑکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ” یہ لڑکیاں کہہ رہی ہیں تم شاہد آفریدی ہو؟”۔
How’s this possible a desi woman doesn’t know who Afridi is pic.twitter.com/Esrp2KldXh
— Ghumman (@emclub77) January 10, 2021
جواب میں شاہد آفریدی نے جب ہاں کہا تو انہوں نے معمول کے سے انداز میں کہا "چلو پھر تصویریں لے لو”، اس کے بعد تمام لوگوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں ، یہ ویڈیو تو ٹک ٹاک پر بنائی گئی ہے مگر یہ تیزی سے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
Beta idhar ayooo very sweet
شاہد آفریدی ہمارے ملک کی شان ہے جو عزت اس کو اللہ نے دی ہے اس پر کوی شک نہیں سری لنکا میں اس کے فینز پاکستان سے بھی زیادہ ہیں