اقرار الحسن نے پاک،بھارت پر کیا ٹویٹس کیےجس پر ان سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے؟
نجی ٹی وی چینل سے منسلک اینکر پرسن اور صحافی اقرار الحسن نے 2 روز پہلے ٹوئٹر پر ایک سلسلہ شروع کیا جس میں وہ بھارت کا پاکستان سے موازنہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان بمقابلہ بھارت اس میں انہوں نے تصاویر شیئر کیں جس میں کراچی کی ایک لوکل بس کو جبکہ دوسری جانب موازنے کے طور پر بھارت کی ایک ٹرین کی تصاویر شیئر کیں۔
India VS Pakistan https://t.co/VNDy51JEy8 pic.twitter.com/RIkQG3H9BR
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) January 16, 2021
اس کے بعد گزشتہ روز بھی انہوں نے کورونا ویکسین سے متعلق ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے دوبارہ پاکستان کا موازنہ بھارت سے کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہم نے ابھی کورونا کے لیے آرڈر دیا ہے کہ نہیں جبکہ بھارت ویکسین تیار کر رہا ہے۔ حالانکہ ہمارا بھارت سے تعلیم، سائنس، کھیل، انفرااسٹرکچر ،ٹیکنالوجی اور اکانومی میں مقابلہ ہونا چاہیے۔
اس ٹوئٹ میں بھی انہوں نے ایک بھارتی امیتابھ کانت کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس کا کہنا تھا کہ بھارت کورونا وائرس کے لیے ویکسین بنا رہا ہے جن کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
India vs Pakistan
(We are not even sure that we ordered the vaccine or not, banana to door ki baat). Muqabla kerna hai to taleem main kerain, science main kerain, khail main kerain, infrastructure main kerain, economy main kerain, technology main kerain…aur such ka samna kerain https://t.co/SYcCDmmOnS— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) January 17, 2021
اس کے بعد انہوں نےپاکستانی کرنسی کا بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا پاسپورٹ افغانستان اور صومالیہ کے درجے پر ہے، روپیہ بنگلہ دیشی “ٹکے” کے مقابلے ایک روپے نوے پیسے اور بھارتی روپیہ2 روپے 20 پیسے ہے، ہم محنت کرنے، مقابلہ کرنے کی بجائے خود کو پھنے خان سمجھتے ہیں۔ اللہ ہمیں پاکستان کو صحیح معنوں میں “زندہ باد” بنانے کی توفیق دے۔
ان کے ان ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع ہو گئی جس میں اقرار الحسن کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جانے لگا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان کو معافی مانگنی چاہیے۔ زینب نامی صارف نے کہا کہ ممبئی کی زندگی اس طرح کی ہے لہٰذا اقرار الحسن قوم سے معافی مانگیں۔
Life in mumbai@Jzba_e_Pakistan@Zaynazaib1 #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو pic.twitter.com/VYijHup0LU
— MIRACULOUS 🐞 (@Zaynazaib1) January 18, 2021
عبدالسلام یوسفزئی نے کہا کہ شرم آنی چاہیے کہ وہ پاکستان کی مخالفت میں اتنا آگے نکل گئے
Shame on you
Anti pakistan #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو pic.twitter.com/8UffndxAd6— Abdul Salam Yousafzai🇵🇰 (@salamkhan_89) January 18, 2021
چودھری حسنین گورائیہ نے کہا کہ بھارت میں 30 ملین لوگ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں جبکہ بھارت میں لوگوں کو پناہ گاہ میں کھانا کھاتے اور رہتے دکھایا گیا ہے۔
About 30 millions Indian Sleep on Footpath every
Pakistan 🇵🇰 VS India 🇮🇳 #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو pic.twitter.com/AfIchW0cya— Choudhary Husnain Goraya Pti (@husnain_goraya_) January 18, 2021
عمران راجپوت نے ایک بھارتی خاتون صحافی کی ویڈیو شیئر کی جو اپنی حکومت پر تنقید کر رہی ہیں اس صارف نے کہا کہ ایسی ویڈیوز اقرار الحسن جیسے لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یہ سوچتے ہیں بھارت پاکستان سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
A slap on the faces of those @iqrarulhassan who believe endia is more progressing country than Pakistan..#اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو @TeamPakTigerspic.twitter.com/hgpEbBXuHh
— 🇵🇰Imran Rajpoot🇹🇷 (@raoimran1655) January 18, 2021
ایک صارف نے کہا کہ ملک سے محبت کریں اقرار الحسن کیونکہ آپ بھی ہمارے ہیرو ہیں مگر اس بات آپ نے تکلیف پہنچائی ہے۔
Dekhy Sir @iqrarulhassan
Country s mhbt kry Sir
U r also our hero but this time u hurt us…#اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو pic.twitter.com/J23rtyjzYH— Jon Snow (@imjonsnow17) January 18, 2021
علی سیف خان نے بابری مسجد اور کرتارپور راہداری کی تصاویر شیئر کر کے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا انہیں بھارت چلے جانا چاہیے۔
India VS Pakistan
There is no comparison between India and Pakistan
.
.
Iqrar should go to India, Namak haram#اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو pic.twitter.com/md2FOdFBjv— Ali Saif Khan (@alisaifkhan78) January 18, 2021
ایک صارف نے کہا کہ حکومت پر تنقید جائز ہے ہرایک کوحق حاصل ہے لیکن بات ملک پر آئےگی تو پھر کوئی معافی نہیں دنیا بھر کی مثالیں چھوڑ کرانڈیا کو مثال بناؤ گے تو خود مثال بن جاؤ گے۔
حکومت پر تنقید جائز ہے ہرایک کوحق حاصل ہے لیکن بات ملک پر آئےگی تو پھر کوئی معافی نہیں دنیا بھر کی مثالیں چھوڑ کرانڈیا کو مثال بناؤ گے تو خود مثال بن جاؤ گے#اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو #مقتول_کو_قاتل_کی_مثال_دیتاہے_اقرار #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو @SdqJaan @UmerInamPk @AdeelJavedCh https://t.co/4nibiLLdnC
— Fari (@Farie_Views) January 18, 2021
طاہر لطیف نے بھی خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم لوگوں نے اقرار الحسن جیسے لوگوں کو کیوں ہیرو کا درجہ دیا ہے۔
میری طرف سے تمہارے اس غیر سنجیدہ موازنہ پر لعنت. یہ ہم لوگوں کا ہی قصور ہے جنہوں نے تجھ جیسے خارشی کتوں کو ہیرو کا درجہ دے رکھا تھا. #اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو
— Tahir Lateef 🇵🇰 (@TahirLateef4U) January 18, 2021
مجاہد نے کہا کہ اقرار الحسن بطور اینکر صوبائی اور وفاقی حکومت کا موازنہ کر سکتے تھے مگر انہوں نے بھارت کا پاکستان کے ساتھ مقابلہ کر کے اچھا نہیں کیا ان کو معافی مانگنی چاہیے۔
Being an anchor person Iqrar Hasan could uncover bad governance of provisional and central governments, but comparing our beloved country🇵🇰 with India was a mistake of him he should admit it.#اقرار_قوم_سےمعافی_مانگو
— Mujahid Ali🇵🇰 (@Mujahid11117760) January 18, 2021
ایک طرف تو تنقید کرنے والے لوگ ہیں جب کہ دوسری جانب پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے اقرا الحسن کےحق میں آواز بلند کرنا شروع کر دی۔ معروف پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ کسی پر الزام تراشی کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس نے کہا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن کی ملک کے لیے حب الوطنی، پیار اور خلوص پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔
انہوں نے اقرار الحسن کے حق میں کہا کہ وہ اس بات پر ان کے ساتھ ہیں۔
Before bashing anyone, one must see the context of whats being said.
Love, devotion & dedication of @iqrarulhassan towards our beloved country Pakistan is not even debatable or questionable. #wesupportiqrar #WesupportIQRARULHASSAN— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 17, 2021
مشہور بلے بازکامران اکمل نے کہا کہ ایک ٹوئٹ کی وجہ سے اقرارالحسن کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا کیونکہ یہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک کی عوام کے لیے بھی ویسا ہی ذرائع آمدورفت کا نظام چاہتے ہیں۔
We can’t judge his love & devotion towards his Country by a post it’s just his wish to see a better Transportation system for his own people & his own country nothing wrong in that.Stay strong @iqrarulhassan #WeSupportIqrar
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) January 17, 2021
مشہور گلوکار علی ظفر نے کہا کہ اپنے ملک کی خاطر اپنی جان کو ان گنت بار جوکھوں میں ڈالنے والے کو ایک تصویر کی بنیاد پر کس طرح کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ اس کی خواہش ہے کہ پاکستانی عوام کے لیے بھی اسی طرح کا نظام ہو۔
گلوکار نے کہا کہ ہمیں خیال کرنا چاہیے کسی کے جذبات کی قدر کرنی چاہیے۔
When a man who has risked his life many a times & worked tirelessly for his country & its people posts a picture that could be his wish to see a better transportation system, judge him for his intention with the same compassion & kindness he has always shown. #WeSupportIqrar
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 17, 2021
صحافی احتشام الحق نے کہا کہ وہ اقرار الحسن کے ساتھ ہیں۔
I STAND WITH @iqrarulhassan #WeSupportIqrar
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) January 17, 2021
اقرار پٹیل تو بڑوا نکلا ہے ۔۔۔۔سالہ دوزخ کا کیڑا
This looks like an attempt to stay in the lime light. Picking the worst from one country and compare it with the best from another is a very ordinary work by such a rock start anchor person. I give him benefit of doubt that he did that in good intention. There is always good to learn from people’s mistake. We need to do better and we all know that.