حریم شاہ کے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ پر سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو تھپڑ۔۔ سوشل میڈیا پر موضوع زیربحث۔۔ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔
کچھ دیر پہلےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مفتی عبدالقوی بیٹھے ہیں، اچانک معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارکر بھاگ جاتی ہیں۔خاتون سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔
بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے کیونکہ مفتی عبدالقوی ان سے نازیبا اور گھٹیاباتیں کررہے تھے ۔
مفتی عبدالقوی کو تھپڑ پر سوشل میڈیا صارفین کو نیا موضوع مل گیا اور وہ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرتے رہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین مفتی عبدالقوی کی حمایت کرتے رہے تو کچھ سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ کے مفتی عبدالقوی کے تھپڑ کو ٹھیک قرار دیتے رہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کو زیب نہیں دیتا کہ ایسی خواتین سے رابطہ رکھے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین تھپڑ پر مفتی عبدالقوی کو ٹرول کرتے رہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ کیا ایک عالم دین کو ایسی حرکتیں زیب دیتی ہیں؟ حریم شاہ نے بالکل ٹھیک کیا، مفتی عبدالقوی عالم دین کے لبادے میں گھناؤنی حرکات کررہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے تھپڑ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی کئی ویڈیوز ہیں جس میں وہ مفتی عبدالقوی سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرتی ہے۔ اسے شیطان، ابلیس اور نہ جانے کیا کیا کہتی ہے۔ یہ خاتون ایک طرف تو مفتی عبدالقوی کو برابھلا کہتی ہے تو دوسری طرف مفتی عبدالقوی سے ہی رابطے رکھتی ہے۔
سالار سلطانزئی نے لکھا کہ مفتی قوی اور حریم شاہ مزہب اور عورت کارڈ کے غلط استعمال کی دو روشن مثالیں ہیں۔
مفتی قوی اور حریم شاہ مزہب اور عورت کارڈ کے غلط استعمال کی دو روشن مثالیں ہیں۔
— Salar Sultanzai (@MeFixerr) January 18, 2021
علی خان نے لکھا کہ سنا ہے مفتی قوی کو حریم شاہ سے تھپڑ پڑا ہے یہ بندہ نہیں سدھرے گا
سنا ہے مفتی قوی کو حریم شاہ سے تھپڑ پڑا ہے
یہ بندہ نہیں سدھرے گا— 🇵🇰 🇹🇷🇹علی خان پی ٹی ائی🇵🇰🇹🇷 (@alikhan221022) January 18, 2021
آزاد منش نے لکھا کہ سب کے اندر ایک کیڑا ہوتا ہے پر مفتی قوی والا کیڑا کوئی بہت ہی ڈھیٹ اور بے شرم قسم کا ہے۔
سب کے اندر ایک کیڑا ہوتا ہے پر مفتی قوی والا کیڑا کوئی بہت ہی ڈھیٹ اور بے شرم قسم کا ہے
— سینیٹر آزاد منش ؎ (@Jugartist) January 18, 2021
بروکن نیوز اکاؤنٹ نے ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ حریم شاہ نے تھپڑ اگر غصے میں مارا ہے تو کوئی بات نہیں ، اگر مذاق میں مارا ہے تو میں واضح کر دوں کہ مذاق مجھے پسند نہیں ہے، مفتی قوی
حریم شاہ نے تھپڑ اگر غصے میں مارا ہے تو کوئی بات نہیں ، اگر مذاق میں مارا ہے تو میں واضح کر دوں کہ مذاق مجھے پسند نہیں ہے، مفتی قوی
— Broken News (@NewsParodyPk) January 18, 2021
شعیب ملک نے لکھا کہ وہ تمہیں مفتی قوی کی ویڈیو کی طرف متوجہ کریں گے مگر تم ۔ براڈ شیٹ والے معاملے کو بھول مت جانا
وہ تمہیں مفتی قوی کی ویڈیو کی طرف متوجہ کریں گے مگر تم
👇
براڈ شیٹ والے معاملے کو بھول مت جانا
🏃♂️🏃♂️😂— shoaib malik (@shoaib_1971) January 18, 2021
شہزاد مرزا نے لکھا کہ مبینہ طور پر حریم شاہ نے مفتی قوی کو جس طرح کرارا تھپڑ رسید کیا ہے اس کارنامے پر اس کی بےشمار غلطیاں نظر انداز کی جا سکتیں ہیں، واقعی اللہ کسی سے بھی نہی عن المنکر کام لے سکتا ہے۔ ڈونگی مفتی تم اسی قابل تھے۔
مبینہ طور پر حریم شاہ نے مفتی قوی کو جس طرح کرارا تھپڑ رسید کیا ہے اس کارنامے پر اس کی بےشمار غلطیاں نظر انداز کی جا سکتیں ہیں، واقعی اللہ کسی سے بھی نہی عن المنکر کام لے سکتا ہے۔ ڈونگی مفتی تم اسی قابل تھے۔
— Shahzad Aslam Mirza (@shahzad_mirza11) January 18, 2021
مبشرنے لکھا کہ حریم شاہ جیسی بھی ہے ۔ میں اس کا بے حد مشکور ہوں جس نے مفتی قوی جیسے شیطان کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا
حریم شاہ جیسی بھی ہے ۔ میں اس کا بے حد مشکور ہوں جس نے مفتی قوی جیسے شیطان کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا
— Mubashir Khan (@Mubashir6229) January 19, 2021
انورعباس نے لکھا کہ مفتی قوی اور حریم شاہ والا سین سب پری پلان ہوتا ہے حریم کی کافی ویڈیوموجود ہیں جسمیں وہ مفتی کو منافق ٹھرکی خبیث ابلیس اور پتہ نہیں کیاکیاالقاب سے نوازتی ہیں پھر بھی مفتی اورحریم ایک ہوٹل میں اکھٹے کھاناتناول فرماتے ہیں۔
مفتی قوی اور حریم شاہ والا سین سب پری پلان ہوتا ہے
حریم کی کافی ویڈیوموجود ہیں جسمیں وہ مفتی کو منافق ٹھرکی خبیث ابلیس اور پتہ نہیں کیاکیاالقاب سے نوازتی ہیںپھر بھی مفتی اورحریم ایک ہوٹل میں اکھٹے کھاناتناول فرماتے ہیں
واہ براڈ شیٹ اور پیزہ والوں نے اس قوم کو سمجھ کیا رکھا ہے
— Anwer abbas (@Anwerabbas7) January 19, 2021
اس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کئے۔
حریم شاہ نے ختم نبوت کے مجاہد مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا او تھپڑ کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا
اب اس حوالے سے مجاہد ختم نبوت مفتی عبدالقوی کہنا ھے
انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی pic.twitter.com/aU6f7MUqq2— RNA (@NaseerA54072799) January 18, 2021
انار کلی۔۔۔۔۔
ظل الہی نکل لیں پتلی گلی سے ورنہ مفتی قوی جیسا چماٹ پڑے گا الٹے ہاتھ کا۔
😂😂😂 pic.twitter.com/1QerBn00Qw
— شائن سٹائن (@Shine_Stine) January 18, 2021
مفتی قوی کو قوی ثھپڑ پڑنے کے باوجود بھی کسی نے نہیں کہا مرد ہوتے ہی مظلوم ہیں ۔۔!!!
اگر مفتی قوی اسی طرح حریم شاہ کو تھپڑ مار دیتے تو اس وقت عورت کارڈ عروج پر ہوتا …!!!— Salahuddin Ayubi (@Ayubi123456) January 18, 2021
حريم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی ۔۔مفتی قوی 😂 pic.twitter.com/2DYULv9aJp
— 🇵🇰 Hasna Khan Dasti🇵🇰 (@HasnaDasti) January 18, 2021
اگر محبت یک طرفہ ہو تو رسوائیاں کیا ہوتی ہیں کوئی مفتی عبدالقوی سے پوچھو ☺☺
— ❤️Tabasum Abbasi❤️ (@Tabasumabbasi12) January 19, 2021
حریم شاہ اچانک کمرےمیں آئی اورتھپڑ مارکرچلی گئی،مفتی قوی
جی بالکل تم تو وہان حریم شاہ کو نواز جنازہ سیکھانے گیا ھوا تھا جو وہ تھپڑ مار کر چلی گی
بیغرت انسان ایک نمبر کا گھٹیا انسان ھے— Usman (@Usman_791) January 19, 2021
واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی کئی تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں، قندیل بلوچ کے ساتھ انکی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی تھی، اسکے علاوہ قندیل بلوچ کیس میں بھی انکا نام سامنے آیا۔
حریم شاہ کیا دودھ کی دھلی ہے .اگر مرد اس کو تھپڑ جڑ دیتا تو کینیڈا کی شہریت مل جاتی ..
DIFFERENT MAN SLAPED HER BUT ON BUTT.