ہانیہ عامرکے دوست کو گود میں اٹھانے پر سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا

ہانیہ عامر نے دوست کو گود میں اٹھایا،سوشل میڈیا پر بھونچال آیا

سوشل میڈیا کوئن اور اداکارہ ہانیہ عامر جو کرتی ہیں سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں، اس بار دھان پھان سی ہانیہ نے دوست کوگود میں اٹھانے کی ویڈیو ڈالی تو صارفین تو غصے آگ بگولا ہوگئے۔

ہانیہ عامر پر شدید تنقید کی جانے لگی،وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اس دوران ایک لڑکے کو گود میں اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ہانیہ کو پاکستان کی ورون دھون قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ پاکستان کی ورون دھون ہے، مطلب اوور ایکٹنگ بہت کرتی ہیں۔

زویا علی خان نے لکھا کہ یہ سب کول لگنے کے لئے کیا لیکن اصل میں شوآف لگ رہیں، خالد راشد نے لکھا بعد میں علی ظفر جیسے لوگ بدنام ہوجاتے ہیں،ایک صارف نے لکھا کیوں ہے یہ اوور؟ دوسرے نے لکھا کیا یہ اپنے سینس میں ہے؟ایک صارف نے لکھا ہانیہ بیگم تو آپے سے ہی باہر ہے۔

 

اس سے قبل ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کو صرف دوستی کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو گزشتہ چند سال سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور وہ ماضی میں ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیتے رہے تھے۔

آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں ،ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان نجی تعلقات نہیں ہیں۔ جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ جیسا ہانیہ عامر کہہ چکی ہیں کہ ہم دونوں کا تعلق لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور یہ کہ ہمارے تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جا سکتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >