کیاترک اداکارہ اسرا بلگیج ‘حلیمہ سلطان’ اس وقت پشاور میں ہیں؟
ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ "اسرا بلگیج” المعروف "حلیمہ سلطان” کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی سٹوری پر پشاور میں واقع تاریخی اسلامیہ کالج کی تصویر شئیر کی گئی ہے، جس کے ساتھ انھوں نے "پھولوں کا شہر” کا کیپشن لکھا ہے۔
بعد ازاں ترک اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پشاور میں واقع اسلامیہ کالج کی تصویر کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ حلیمہ سلطان اس وقت پشاور میں موجود ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی سے وابستہ ہوں گی۔
ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کی جانب سے انسٹا گرام کی سٹوری پر شیئر کی گئی صوبہ خیبرپختونخوا میں واقعہ اسلامیہ کالج کی تصویر کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا کہ "پھولوں کا شہر”، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں میں تیزی آ گئی۔
THE CITY OF FLOWERS
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 19, 2021
اس سے قبل ترک اداکارہ اسرا بلگیج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ "وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی”، تاہم ان کی اس ٹویٹ کے بعد سے اب تک کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
I will be sharing some good news with you soon. @JAfridi10 @PeshawarZalmi
— Esra Bilgiç (@esbilgic) July 5, 2020
اسرا بلگیج المعروف حلیمہ سلطان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور ہر ایک نے اپنے اپنے انداز میں ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔
زینیا سید نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے شہر پشاور میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
You’re cordially welcome Esra Bilgic to our hometown Peshawar KPK ❤️❤️❤️
— Xenia Syed 🇵🇰 (@UroojSh58731422) January 20, 2021
اسد خان نامی صارف نے لکھا کہ اس وقت خوشی ہوتی ہے جب دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک آپ کے کالج کی تعریف کرے۔
Happiness is when one of the beautiful actress in the world praise your College@esbilgic @IslamiaCollegeP #peshawar https://t.co/KlLeopnAg8
— Asad Khan Shinwari (@ShinwarayAsad) January 20, 2021
رابعہ خان نامی صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "آپ یہاں پشاور میں ہیں”
OMG 🙌 here in Peshawar?
— Rabia Khan💫💞 (@FearlessRabi913) January 20, 2021
میڈی نے نامی صارف نے لکھا کہ "حلیمہ سلطان پشاور میں گھوم رہی ہیں”
Halima Sultan (@esbilgic) Peshawar Ghum Rahi hai ❤😍 pic.twitter.com/worreLFmtR
— MیDDY🇵🇰 (@HussnainAkram_) January 19, 2021
ڈاکٹر علی عنایت نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "لگتا ہے کہ حلیمہ سلطان جلد پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا حصہ بنیں گی، جاوید آفریدی، اسرا بلگیچ کے اعلان کا منتظر ہوں”
Seems like Haleema Sultan soon to join @PeshawarZalmi in #PSL6 . Waiting for announcement from @javid . @esbilgic https://t.co/GmyW2dLCSV
— Dr Ali Inayat (@FalconInayatale) January 20, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار "اینگن التان” اور کمانڈر عبد الرحمن اور دیگر اداکار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، اور تمام اداکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔